صحت کے 9 مسائل٬ حل پاؤں کا مساج٬ حیران کن فوائد

پیروں کا مساج پر سکون نیند کے لئے بہترین ہے۔ پیروں کے مساج سے پورے دن کی بھاگ دوڑ سے ہونے والی تھکن اتر جاتی ہے اور بد قسمتی سے ہم میں سے زیادہ ترافراد پاؤں کی جانب توجہ نہیں دیتے۔ ترقی یافتہ ممالک میں فٹ مساج بہت مقبول ہے۔ رات کو سونے سے پہلے اگر پاؤں کا مساج کر لیا جائے تو یہ صحت کے لئے کتنا مفید ہے آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:
 

image


1. رات کو سونے سے پہلے اگر پاؤں کا مساج کر لیا جائے تو جسم میں خون کی روانی متاثر نہیں ہوتی آکسیجن جسم کے تمام حصوں تک پہنچ جاتی ہے۔

2. پاؤں کا مساج پرسکون نیند کے لئے بہت ضروری ہے یہ ذہنی دباؤ، بے خوابی کو دور کر کے دماغ کو پر سکون کر دیتا ہے۔

3. زیادہ تر کھڑے ہو کر کام کرنے والے افراد یا حاملہ خواتین کے پاؤں میں سوجن ہو جانا ایک عام بات ہے۔ اگر سونے سے پہلے پاؤں کا مساج کر لیا جائے تو سوجن صبح تک ختم ہو جاتی ہے۔
 

image


4. پاؤں کے انگوٹھوں کے دونوں جانب اگر مساج کر لیا جائے تو یہ آپکی بھوک کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

5. اگر آپ کے دانت میں تکلیف ہے تو پاؤں کی دوسری، تیسری اور چوتھی انگلیوں کے مساج سے دانت کے درد میں آرام پہنچتا ہے۔

6. کان میں درد ہونے کی صورت میں پاؤں کی چھوٹی انگلی کا مساج فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

7. دن بھر کی تھکن کے بعد رات کو پاؤں کا مساج پورے جسم کی تھکن کو کم کر کے آرام پہنچاتا ہے۔
 

image

8. انگوٹھے کے نیچے والی جگہ کو دبایا جائے تو یہ تھارائیڈ گلینڈ کو میں آرام فراہم کرے گا ۔تھارائیڈ گلینڈ کی کارکردگی میں بہتری آنے سے آپ کے ذہنی تناؤ میں کمی آئے گی۔اگر آپ مسلسل تناؤ کا شکار ہیں تو اس جگہ کو ضرور دبائیں۔

9. اگر آپ ایڑھیوں کے درمیان والی جگہ کو دبائیں گے تو یہ جسم سے تمام زہریلے مادوں کو نکالنے میں بہت مدد دے گا۔ایسے افراد جو تمباکو نوشی کرتے ہیں انہیں اس جگہ دبانے سے کافی سکون ملتا ہے۔

(بشکریہ: ایچ ٹی وی)

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

We are very clearly aware of the fact that our feet get mostly tired and exhausted in our all day’s work, because no matter how advance our transportation facility becomes, we still never leave walking. Our feet do a lot of work be it walking to the cafeteria, or morning brisk walks, even shopping we have to walk at least 2 kilometers a day.