پاپڑ پاؤں کے نیچے آیا تو شادی٬ لیکن کس سے؟

ایک سلطنت میں تین عدد دوستوں کی شادی نہیں ہورہی تھی.. سلطنت کے بادشاہ کو درخواست پیش کی گئی کہ انکی شادی کروا دی جائے .. بادشاہ نے تنیوں کو بلالیا اور کہا کہ میں تمہاری شادی کروا دیتا ہوں لیکن ایک شرط ہوگی تم لوگوں کو ایک آزمائش سے گزرنا پڑے گا جو کامیاب ہوگیا اس کی شادی ایک خوبصورت لڑکی سے کروا دی جائے گی اور جو ناکام ہوا اس کی شادی کسی بدصورت لڑکی سے ہوگی انہوں نے شرط منظور کرلی۔

انہیں ایک تاریک کمرے میں اکٹھا رکھا گیا۔ جہاں مکمل اندھیرا تھا۔ اور بتایا گیا کہ یہاں ایک ماہ تک رہنا ہے۔ یہیں سب کچھ کھانا پینا ، سونا جاگنا ہوگا۔ اور کمرے میں جگہ جگہ پاپڑ رکھے گئے ہیں ان سے بچنا ہے کہ پاؤں کے نیچے نہ آجائے۔ جس کا پاؤں پاپڑ پر آگیا ۔ اسکی شادی بدصورت لڑکی سے کردی جائے گی اب جناب تمام دوست اس آزمائش سے صحیح سلامت گذرنے کیلئے مکمل احتیاط سے رہنے لگے-

9 دن خیریت سے گزر گئے ۔ دسویں دن ایک دوست کا پاؤں پاپڑ پر آگیا۔ فوراً اسے سپاہی کمرے سے نکال کر لے گئے اور اسکی شادی بدصورت لڑکی سے کردی گئی ۔ اب دو دوست خوش ہوئے کہ اب جگہ کھلی ہو گئی ہے۔ بیسویں دن ایک اور دوست کا پاؤں پاپڑ پر آگیا اور سپاہی اسے بھی روتا دھوتا لے گئے۔

اب تیسرا اکیلا رہ گیا۔ اس نے باقی دن خیریت سے گزار لیے آزمائش پوری ہونے پر اسکی شادی ایک خوبصورت لڑکی سے کردی گئی اور وہ خوشی خوشی رہنے لگا - ایک دن اس نے اپنی بیوی سے کہا” تمھیں پتہ ہے میں نے تمھیں حاصل کرنے کیلئے کتنی تکلیف دہ آزمائشوں سے گزرا ہوں-؟ ” اور اسکے بعد ۳۰ دن پاپڑ سے بچنے والے واقعہ کی پوری کہانی سمجھائی ۔

پھر پوچھا ” اچھا تم بتاؤ۔ تم نے مجھے حاصل کرنے کیلئے کیا کیا؟”
بیوی نے ٹھنڈی سانس بھری اور کہا
” ہم بھی تین سہیلیاں ایک کمرے میں بند تھیں۔ پھر ایک دن میرا پاؤں پاپڑ پہ آگیا”۔

YOU MAY ALSO LIKE: