امیدوں کا محور شہباز شریف

پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے صوبے میں امن وامان قائم رکھا ہوا ہے اور بہت عرصہ سے دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب میں کوئی بڑی دہشت گردی بھی نہیں ہوئی ۔خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف جہاں صوبہ بھر کی عوام کو دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کمربستہ ہیں وہاں سفری دشواریوں کے تدارک کیلئے بھی ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔میٹرو بس کی کامیابی کے بعد اب لاہور میں اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ بھی تکمیل کے قریب ہے جسکا فائدہ بھی یقینا عوام کو پہنچے گا ان سفری سہولیات سے صرف وہی انسان واقف ہوگا جو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتا رہا ہے ہو یا اب بھی کررہا ہے اسے بخوبی اندازہ ہے کہ پہلے بسوں میں کس طرح انسان مرغے بن کر اپنی منزل تک پہنچا کرتے تھے ۔

بچے چونکہ سب کے سانجھے ہوتے ہیں اور مزدور کے بچے کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کئے بغیر ملک معاشی و معاشرتی طور پر ترقی نہیں کرسکتا ۔تعلیم بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا بھی حق ہے اور ان کے ہاتھ میں بھی اینٹ نہیں قلم دوات ہونی چاہیے۔ پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کی ہیں جس کے دور رس نتائج سامنے آ رہے ہیں اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے شرح ترقی میں اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور حکومت شہری و دیہی علاقوں کی متوازن ترقی کی پالیسی پر گامزن ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں جبکہ محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی آبادی کا نصف نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کے لئے پاکستان کی تاریخ میں مثالی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہر سال پچاس ہزار نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مندبنایا جارہاہے۔

وزیراعلی محمد شہباز شریف صوبے میں معذور بچوں اور افراد کی بحالی کے پروگراموں میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کی بحالی ،نگہداشت اورتعلیم و تربیت کے لیے متعددٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب بھر میں خصوصی بچوں کے متعددادارے کام کررہے ہیں۔پنجاب حکومت خصوصی بچوں کے بحالی کے اداروں میں بچوں کوکتابیں،یونیفارم،ٹرانسپورٹ،آلات اوردیگر سہولیات کی مفت فراہمی کے علاوہ ماہانہ وظیفہ بھی دے رہی ہے۔شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پرتمام تعلیمی اداروں میں معذور طلبہ کے لئے عمر کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے۔معذور طلبہ کو داخلہ لینے کی صورت میں لیپ ٹاپ جبکہ تعلیم مکمل کرنے کی صورت میں الیکٹرک ویل چیئر دی جانے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ پنجاب حکومت معذور طلبہ کو تعلیمی اداروں میں کسی بھی طرح کے تعلیمی اخراجات، ہاسٹل اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دینے کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے۔ ان طلبہ کو عملی زندگی میں باوقار بنانے کے لئے سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی معذور افراد کے ساتھ شفقت اور بے پناہ سہولیات خوش آئند ہیں اس سے یقینا معذور افراد کو معاشرے کا باہمت اور باوقارفرد بننے کا موقع ملے گا۔پنجاب حکومت بھی خادم اعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں ان لوگوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔معذور بچوں کو معاشرے کے لیے کارآمد بنانا ہم سب کا فرض ہے۔

ہم اس ملک کے چاروں صوبوں کی کارکردگی کی بات اگر کریں تو یقینا اندھا بھی یہ کہے گا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں سے بہت زیادہ اچھی ہے دس کروڑ سے زائد کی آبادی کا یہ شہر اپنے سے کئی گناہ چھوٹے صوبوں سے بہت آگے ہے۔

آج پنجاب میں صفائی ستھرائی اور خوبصورتی میں یہ صوبہ سب سے آگے ہے میں صوبہ سندھ ،خیبر پختواخو ا اوربلوچستان تک گیا لوگ پنجاب دیکھنے کے خواہش مند دکھائی دیئے مگر کسی نے بھی کے پی کے یا سندھ میں ہونے والوں کاموں کی تعریف نہ کی اور نہ ہی ان صوبوں کو دیکھنے کی کوئی حسرت ان میں موجود تھی یعنی یوں کہاں جاسکتا ہے کہ شہباز شریف کی کارکردگی دیگروزراء اعلیٰ سے بہتر ہے۔
زرداری کی بہن فریال تالپور کے متعلق عدالت کے ریماکس بھی موجود ہے اس خاتون نے 90ارب روپے لاڑکانہ کے لیے سندھ حکومت سے مختص کروائے مگر آج آپ لاڑکانہ چلیں جائیں آپ کو ایسا لگے گا کہ آپ کسی جنگل اور اجاڑ خانے میں آچکے ہیں نہ پینے کا صاف پانی اور نہ پیٹ بھرنے کے لیے خوراک وگرنہ نوے ارب کی رقم تو سندھ کا نقشہ تک بدل سکتی ہے اس طرح کی مثالوں سے سندھ کا چپہ چپہ بھرا پڑاہے پیپلزپارٹی کو بارہا بار اقتدار ملا آج جو ان لوگوں نے خورشید شاہ اور دیگر عہدیداروں کو اپنی جھوٹی تعریفوں کے لیے چھوڑ رکھا ہے کیا ان کو پہلے کبھی اقتدار نہیں ملا؟ تو پھر انہوں نے کیوں نہ اس ملک کے لیے کام کیئے ؟ ارے کم ازکم زرداری اور ان کے سابق حکمران اپنے اپنے حلقوں کے گلی محلوں کو ہی بنوادیتے ؟۔ کم از کم شریف خاندان نے پنجاب کو سنوارا تو ہے ۔شہباز شریف بے مثال کارگردگی اور انتھک محنت سے جس طرح پنجاب میں لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے اسی طرح آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد نامزد وزیر اعظم شہباز شریف پنجاب کی طرح پاکستان کو بھی پرامن اور خوشحال ملک بنا ئیں گے۔

جواد سلیم
کوارڈینیٹر ترجمان پنجاب گورنمنٹ ملک احمد خان

Jawad Saleem
About the Author: Jawad Saleem Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.