فینٹسی ورلڈ

فینٹسی ایسی چیز ہے جو بہت سے لوگوں کو ان کےخوابوں سمیت زندہ رکھتی
ہے،،،انسان زمین پر رہ کر آسمانوں کی سیر کرسکتا ہے،،یہ آپ پر منحصر ہے
کہ آپ کو کس طرح کی فینٹسی پسند ہے۔

آج ہم اپنے معصوم سے آرٹیکل میں پاکستانی معاشرے کےچیدہ چیدہ افراد
کی کیا کچھ فینٹسیاں ہیں،،،اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں،،،

سیاستدان کی اک ہی فینٹسی کہ طاقت کا ہمہ اس کےکندھے پر بیٹھارہے
وہ جتنی مرضی کرپشن کرلے،،،کوئی اس کو پوچھنے والا نہ ہو،،،
خاص کر نیب میں جو چند ایماندار آفیسر ہیں،،،وہ یا تو ریٹائر ہو جائیں،،،یا،،پھر
ریٹائر ہرٹ ہو جائیں،،،

سرکاری آفیسر کی فینٹسی کچھ ایسی ہے،،کہ اس سے کوئی کام نہ لیا جائے،،
مگر اس کی سیلری اتنی ہے کہ وہ اپنی بیگم کی خواہشات سال میں اک دفعہ
ہی سہی،،،پر پورا کرسکے،،،

بزنس مین کی فینٹسی کچھ اس رنگ کی ہے،،،کہ اس کی کمائی پر کوئی نظر
نہ رکھے،،،خاص کر انکم ٹیکس والے اس سے ایسے دور رہیں،،،جیسے خوشحالی
پاکستانی عوام سے کوسوں دور ہے۔

پولیس والے کی فینٹسی کچھ ایسی ہے کہ اس کی وردی کی طرح ،،،اس کا دل
بھی کالا ہو جائے،اور کوئی بھی نصیحت اس پربالکل عمل نہ کرے،کالی کمائی
اس کے گھر،،،اور،،،زندگی کو روشن رکھے،،،

صحافیوں کی فینٹسی ایسی لفافہ صحافت پر مشتعمل ہے،،کہ ہر لمحہ ان کی
جیبوں میں خبر،،،اور،،،قلم کی جگہ لفافے بھرے رہیں،،،

اسٹوڈنٹ کی فینٹسی،،،کہ چیٹنگ اور بوٹی مافیا عام ہوجائے،،،اور ایگزام ہوں نہ
ہوں،،،پر ڈگری پاس ہو،،،وہ بھی فرسٹ کلاس۔

استادوں کی فینٹسی ہے کہ تعلیمی ادارے آباد ہوں نہ ہوں،،،پر ٹیوشن سینٹرز
آباد رہیں،،،

ہیروئن خود کو ہمیشہ بائیس کی دیکھنا چاہتی ہے،،،چار شادیوں کے بعد بھی،،،
کنواری کا لیبل اس کا پسندیدہ،،،

ہماری قوم کی فینٹسی یہ ہےکہ وہ صدیوں ذات برادری کو ووٹ دے دے کر
ایوانوں میں لیٹے رہیں،،،اور آخرکار یہی ہمارے نجات دندہ بنیں،،،

حکمرانوں کی فینٹسی بہت فقرانہ سی ہے،،بس کشکول لے کر دنیابھرسے بھیک
مانتے رہیں،،،آنے والی حکومت فلاحی کام اور ،،،،ان کا کشکولی قرض واپس کرے،،،!
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1189850 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.