کچھ سیاسی غیر سیاسی باتیں

پاکستانی سیاست کے سیاسی لوگ ۔۔۔۔ غیر سنجیدہ بیانات داغنے میں پتہ نہیں کس سنیاسی بابا کے مشورے پر عمل کرتے ہیں اگر ان بابا کا پتہ ہمیں چل جائے تو ان کے پرلوگ سدھارن کا ٹگٹ اللہ کی قسم ہم کٹا نے سے دریغ نہیں کرینگے ۔۔۔۔۔۔ بھائی لوگوں ذرا خدا کا خوف کرو کب تک عوام کو چونا لگانے کا کام کرتے رہینگے آپ لوگ ۔۔۔۔۔ اور عوام بھی خوب ہے بھئی جئے نواز اور پی پی کا نعراہ مستانہ پاکستان کھپے کھپے سے باہر نکلنا ہی نہیں چاہتی ۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں جیسی عوام ہوتی ہے اللہ ویسے ہی حکمران سروں پر مسلط کردیتا ہے ۔۔۔۔۔ ہم پاکستانی عوام بھی خوب ہیں مہنگائی کا رونا ۔۔۔ بچوں کے اغوا کا رونا ۔۔۔۔۔۔ کرپشن پر آنٹھ آنٹھ آنسو بہانا پر ووٹ جی انہیں لٹیروں کو خوشی خوشی دینا ۔۔۔۔ گالیاں بھی دینگے اور ووٹ بھی تو پاکستان تو پھر انہی نااہل وڈیراہ شاہی کے ہاتھوں یونہی کھپتا رہے گا ناں ۔۔۔ لوجی اس میں برا ماننے کی کیا بات ہے ۔۔۔۔ اجی ہمارے امریکہ بہادر کے نمونہ صدر (معذرت کے ساتھ) کے غیر سنجیدہ اعلانات کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہمارے پاکستانی سیاسی لیڈران کی شاگردی میں کچھ عرصہ رہ چکے ہیں ۔۔۔۔ کسی زمانے میں امریکن صدور کا ایک اسٹینڈرڈ ہوتا تھا ۔۔۔ ان کی ڈبیٹ کا اسٹائل ۔۔۔۔ اسپیچ کے پیچ و خم آہا ۔۔۔۔ سن کر چاہے اختلاف ہی کیوں نہ ہو بے ساختہ داد منہ سے نکلتی تھی ۔۔۔۔۔ اب تو ایسا لگتا ہے کسی لوکل پاکستانی سیاسی بابا کو غلطی سے امریکہ کی صدارت ہاتھ آگئی ہے ۔۔۔۔۔۔ پے درپے ایسے سیاسی بیانات داغ رہے ہیں ۔۔۔ جو انکے نظامِ ہضم کے لئے بھی مضر ثابت ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔ خیر ہمیں کیا ہم ٹہرے غیر سیاسی بندی جس کا دور دور تک سیاست سے کوئی تعلق ہی نہیں ۔۔۔۔

ویسے تعلق سے ایک بات یاد آئی ۔۔۔۔ہندوستانی اینکرز بھی اپنے وطن سے کیا خوب حب الوطنی نبھا رہے ہیں ۔۔۔۔ پاکستان کے خلاف پروگرامز کرتے ہیں اور اینٹی انڈین شخصیت کو بھی بلا لیتے ہیں پاکستان سے یا تو وہ چوہان بھائی جان ہوتے ہیں یا پھر مشرف صاحب ۔۔۔۔ جن کی کھری کھری سن کر ان ایکرز اور دیگر شرکا کا منہ جس طرح لال ٹماٹر کی طرح ہوجاتا ہے وہ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔۔۔۔۔ پھر اس کے بعد جو لایعنی اور بےوقوفانہ بحث کے نتیجے میں چیخ پکار مچاتے ہیں اس سے تو ایسا لگتا ہے کے انہیں پیسے شاید اسی کے دئے جاتے ہیں ۔۔۔۔ بعض دفع ایسے اوٹ پٹانگ الزامات پاکستان پر لگاتے ہیں کہ وللہ اگر تھوڑی سی شرم اور حیاء باقی بچی ہو تو ان ایکرز کو چلو بھر پانی میں ایک دو بار غوطہ ضرور لگالینا چاہئے ۔۔۔۔۔۔ اب کلبھوشن سدھیر یادیو کیس میں ہی دیکھ لیں ۔۔۔۔ ای تو اس دہشت گرد کی بیوی اور ماں کو اس سے ملنے کی اجازت دی گئی تو اس پر بھی اعتراضات کی بارش ۔۔۔واہ رے انڈیا تیری کوئی کُل سیدھی نہیں ۔۔۔۔۔۔ خیر ہمیں کیا ہمیں تو اپنے اینکرز ہی سمجھ نہیں آئے تو پڑوسی ملک کے ایکر بھائی جان کہاں سمجھ میں آئینگے ۔۔۔۔۔۔

ویسے دیکھا جائے تو ہمیں یہ مارننگ شوز بھی کچھ خواص سمجھ میں نہیں آتے ۔۔۔۔۔۔ اتنی بے سروپا باتیں کوئی کیسے کرلیتا ہے ۔۔۔۔۔ اور آفرین ہے شرکاہ پر بھی جو ان بھڑکیلے شوز میں خوشی سے شرکت کرتے ہیں ۔۔۔۔ لیکن ایک بات تو بتائیں آپ سب اتنی صبح اتنا ہیوی میک اپ کر کے کون نکلتا ہے ۔۔۔۔۔ ہمیں یاد ہے کسی زمانے میں ہم نے کراچی کے ایک مقامی انسٹیٹیوٹ سے سیلف گرومنگ کی کلاسز لیں تھیں ۔۔۔۔ مگر ان شوز کو دیکھ کر تو یہ لگتا ہے کہ کچھ گرومنگ کی کلاسز ان خواتین کو بھی لے لینا چاہئے تھی بہر حال آج تک کے لئے اتنا ہی اگر زندگی رہی تو آپ سب کو بور کرنے کے لئے دوبارہ حاضر ہوجائینگے ۔۔۔۔ فی امان اللہ ۔۔۔
 

farah ejaz
About the Author: farah ejaz Read More Articles by farah ejaz: 146 Articles with 213434 views My name is Farah Ejaz. I love to read and write novels and articles. Basically, I am from Karachi, but I live in the United States. .. View More