بھارت کا مکروہ چہرہ

بھارت کا مکروہ چہرہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے سب جانتے ہیں کہ بھارت پاکستان میں نہ صرف دہشت گردی میں ملوث ہے بلکہ کنٹرول لائن بھی بلا اشتعال گولہ بھاری بھی جاری رکھے ہوئے ہے بھارت کئی سالوں سے اپنی دہشت گرد فوج کے سہارے نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے دنیا کو بھارت کا یہ روپ دیکھنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ شیو سینا کے انتہا پسند ہندوؤں نے ملک میں مسلمانوں کا جینا دوبر کر رکھا ہے بھارت اپنے آپ کو دنیا کی بڑی جمہوریت کہتا ہے کوئی بھارت سے پوچھے کہ کیا وہاں اقلیتوں کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھا جاتا ہے ؟ یقیناً نہیں۔۔۔۔

کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل گولہ بھاری سے اب تک کئی معصوم شہری اور فوجی شہید ہو چکے ہیں اور کئی زخمی ہیں اس کی وجہ سی پیک کا منصوبہ ہے جو بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا کیونکہ بھارت کسی بھی طریقے سے پاکستان کی ترقی نہیں چاہتا ابھی حال ہی میں بھارت کے آرمی چیف نے پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی جس کا جواب آرمی چیف نے سختی سے دیا ہے ایک ایٹمی طاقت کو للکارانا کہاں کی عقلمندی ہے ؟بھارتی آرمی چیف کو ذمہ دارانہ بیان دینے کی ضرورت ہے اس طرح کے بیان دینے سے اشتعال پیدا ہوتا ہے اور دونوں ممالک میں جنگ شروع ہو سکتی ہے جو نقصان کا باعث بن سکتی ہے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل نکالنے کی ضرورت ہے ۔

جب سے بھارت اور امریکہ نے ہاتھ ملایا ہے تب سے بھارت کے پر نکل آئے ہیں لیکن بھارت کو معلوم ہونا چاہیئے کہ یہ 1971 کا پاکستان نہیں ہے اب پاکستان دفاعی طور پر ایک مظبوط ملک بن چکا ہے اور بھارت کویاد کرواتے چلیں کہ ہم ابھی بھی حالت جنگ میں ہیں ہمارے ساتھ جنگ بہت مہنگی پڑے گی کارگل کی جنگ یاد رکھو جس میں پاکستان نے تمہیں ناکوں چنے چبوائے تھے۔پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی بات کرتا چلا آیا ہے بھارت اس کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے انشا اﷲ پاکستان ایک مظبوط ملک تھا ،ایک مضبوط ملک ہے اور ایک مظبوط ملک رہے گا ہماری افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

پاکستان بھارت کی بھبکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے بھارت اگر امن کا خواہاں ہے تو اسے فوراً پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیئے لیکن بھارت کی زبان سے ایسا لگتا ہے کہ وہ اس میں سنجیدہ نہیں ہے بھارت کی ہٹ دھرمی سے بھارت کو ہی نقصان ہو گا اگر دونوں ممالک میں حالات اچھے ہوں گے تو ترقی کرنے کا موقع بھی ملے گا بہتر حالات سے ہی دونوں ممالک کی عوام سکون سے رہ سکتے ہیں دونوں ممالک کو جنگ کی نہیں بلکہ امن کی بات کرنی چاہیئے ماضی میں جتنی بھی جنگیں لڑی گئیں وہ سب کے سامنے ہیں کسی ملک کو بھی ان جنگوں کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا ۔

پاکستان آرمی کے ترجمان میجر جنرل عبدلاغفورنے بھارت کو خبر دار کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ بھارت کی کسی بھی فوجی جارحیت کا سختی سے جواب دیا جائے گا انہوں نے مزید خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جوہری طاقت مشرق سے آنے والے خطرات کے دفاع کے لئے ہے یہ بات تو سچ ہے کہ ہماری ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے بھارت ابھی تک پاکستان پر حملہ نہیں کر سکا اور نہ کھبی کر سکے گا کیونکہ وہ پاکستان کی افواج کی بہادری سے اچھی طرح واقف ہے اور اگر اس نے بے وقوفی میں کوئی ایسی غلطی کی کوشش کی تو ضرور نقصان اٹھائے گا۔

ابھی حال ہی میں ایک بھارتی صحافی سے بھارت کی حکومت کا پردہ چاک کیا تو اسے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے سنگین دھمکیاں دی گئی تا کہ وہ اپنا منہ بند رکھے یہ ہے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ملک بھارت کا اصلی مکروہ چہرہ اب دنیا بھی بھارت کی چالاکیوں سے واقف ہوتی جا رہی ہے بھارت کی کوئی بھی چال کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی پاکستان کو کمزور کرنے کا خواب بھارت کے لئے خواب ہی رہے گا بھارت کبھی بھی اس خطے کا تھانیدار نہیں بن سکتا بھارت کو نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے تا کہ خطے کا امن قائم رہے ۔پاکستانی افواج پائیندہ باد ، پاکستان زندہ باد

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1841416 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More