تنخواہ (پیسوں) کو مہینے کی آخری تاریخ تک بچانے کا نسخہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم.
تنخواہ (پیسوں) کو مہینے کی آخری تاریخ تک بچانے کا نسخہ
(عربی سے ترجمہ شدہ)

یہ واقعہ ایک سعودی نوجوان کا ہے،
یہ اپنی زندگی سے مطمئن نہیں تھا،
اس کی تنخواہ صرف چار ہزار ریال تھی،
شادی شدہ ہونے کی وجہ سے اس کے اخراجات اس کی تنخواہ سے کہیں زیادہ تھے،
مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی اس کی تنخواہ ختم ہو جاتی اور اسے قرض لینا پڑتا،
یوں وہ آہستہ آہستہ قرضوں کی دلدل میں ڈوبتا جارہا تھا ،
اور اس کا یقین بنتا جا رہا تھا کہ اب اس کی زندگی اسی حال میں ہی گزرے گی،
باوجود یہ کہ اس کی بیوی اسکے مادی حالت کا خیال کرتی ،لیکن قرضوں کے بوجھ میں تو سانس لینا بھی دشوار ہوتا ہے.
ایک دن وہ اپنے دوستوں میں مجلس میں گیا ،
وہاں اس دن ایک ایسا دوست بھی موجود تھا جو صاحب رائے آدمی تھا اور اس نوجوان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اس دوست کے مشوروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا تھا،
کہنے لگا میں نے اسے باتوں باتوں میں اپنی کہانی کہہ سنائی اور اپنی مالی مشاکل اس کے سامنے رکھیں ،
اس نے میری بات سنی اور کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ تم اپنی تنخواہ میں سے کچھ حصہ صدقہ کے لیے مختص کرو،
اس سعودی نوجوان نے حیرت سے کہا : جناب مجھے گھر کے خرچے پورے کرنے لیے قرضے لینے پڑتے ہیں اور آپ صدقہ نکالنے کا کہہ رہے ہیں؟
خیر میں نے گھر آ کر اپنی بیوی کو ساری بات بتائی تو بیوی کہنے لگی : تجربہ کرنے میں کیا حرج ہے ؟
ہو سکتا ہے اللہ جل شانہ تم پر رزق کے دروازے کھول دے .
کہتا ہے میں نے ماہانہ 4 ہزار ریال میں سے 30 ریال صدقہ کے لیے مختص کرنے کا ارادہ کیا.
اور مہینے کے آخر میں اسے ادا کرنا شروع کردیا.
سبحان اللہ ! قسم کھا کر کہتا ہوں میری تو حالت ہی بدل گئی،
کہاں میں ہر وقت مالی ٹینشوں میں اور سوچوں میں رہتا تھا اور کہاں اب میری زندگی گویا پھول ہو گئی تھی ،
ہلکی پھلکی آسان ،
قرضوں کے باوجود میں خود کو آزاد محسوس کرتا تھا ایک ایسا ذہنی سکون تھا کہ کیا بتاوں.
پھر چند ماہ بعد میں نے اپنی زندگی کو سیٹ کرنا شروع کیا ،
اپنی تنخواہ کو حصوں میں تقسیم کیا ،
اور یوں ایسی برکت ہوئی جیسے پہلے کبھی نہی ہوئی تھی.
میں حساب لگا لیا اور مجھے اندازہ ہو گیا کہ کتنی مدت میں اِن شاءاللہ قرضوں کے بوجھ سے میری جان چھوٹ جائی گی.
پھر اللہ جل شانہ نے ایک اور راستہ کھولا اور میں نے اپنے ایک عزیز کے ساتھ اس کے پراپرٹی ڈیلنگ کے کام میں حصہ لینا شروع کیا ،
میں اسے گاہک لا کردیتا اور اس پر مجھے مناسب پرافٹ حاصل ہوتا.
الحمدللہ ! میں جب بھی کسی گاہک کے پاس جاتا وہ مجھے کسی دوسرے تک راہنمائی ضرور کرتا .
میں یہاں پر بھی وہی عمل دوہراتا کہ مجھے جب بھی پرافٹ ملتا میں اس میں سے اللہ کے لیے صدقہ ضرور نکالتا.

اللہ کی قسم صدقہ کیا ہے؟
کوئی نہیں جانتا سوائے اس کے جس نے اسے آزمایا ہو.
صدقہ کرو،
اور صبر سے چلو ،
اللہ کا فضل سے خیر و برکتیں اپنی آنکھوں برستے دیکھو گے.

نوٹ :
1. جب آپ کسی مسلمان کو تنخواہ میں سے صدقہ کے لیے رقم مختص کرنےکاکہیں گے اور وہ اس پر عمل کرےگا تو آپ کو بھی اتنا ہی اجرملے گا جتنا صدقہ کرنے والے کو ملے گا، اور صدقہ دینے والے کے اجر میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی،

سوچیے !!!
آپ اس دنیا سے چلے جائیں گے اور آپکے سبب آپکے پیچھے کوئی صدقہ کررہاہو گا

2. ایسے ہی اگر آپ نے یہ رسالہ (میسج) آگے نشرکیا اور کسی نے صدقہ دینے کا معمول بنا لیاآپ کے لیے بھی صدقہ دینے والے کے مثل اجرہے.
(جیسے میں نے اس میسج کو پڑھ کر صدقہ کرنے کا معمول بنایا ، اور قسم کھا کہتا ہوں مجھے سب سے زیادہ فرق میری ذہنی حالت پر پڑا ،ایک ایسا اطمئنان محسوس ہوتا ہے کہ جسکا جواب نہیں.مترجم)
میرے عزیز!!!
اگرچہ آپ طالب علم ہیں ، اور آپکو لگا بندھا وظیفہ ملتاہے تب بھی آپ تھوڑا بہت جتناہوجائے کچھ رقم صدقہ کے لیے ضرور مختص کریں.

اگر صدقہ کرنے والا جان لے اور سمجھ لے کہ اس کا صدقہ فقیر کے ہاتھ میں جانے سے پہلے اللہ کے ہاتھ میں جاتا ہے تو یقینا دینے والے کو لذت لینے والے سے کہیں زیادہ ہو گی.

کیا آپ صدقہ کے فوائد معلوم ہیں؟
خاص طور پر 17، 18، 19 کو توجہ سے پڑھیے گآ

سن لیں !
صدقہ دینے والے بھی اور جو اس کا سبب بنتے ہیں وہ بھی!!!
1. صدقہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے
2. صدقہ اعمال صالحہ میں افضل عمل ہے ، اور سب سے افضل صدقہ کھانا کھلانا ہے.
3. صدقہ قیامت کے دن سایہ ہو گا، اور اپنے دینے والے کو آگ سے خلاصی دلائے گا
4. صدقہ اللہ جل جلالہ کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ہے، اور قبر کی گرمی کی ٹھنڈک کا سامان ہے
5. میت کے لیے بہترین ہدیہ اور سب سے زیادہ نفع بخش چیز صدقہ ہے، اور صدقہ کے ثواب کو اللہ تعالی بڑھاتے رہتے ہیں
6. صدقہ مصفی ہے، نفس کی پاکی کا ذریعہ اور نیکیوں کو بڑھاتا ہے
7. صدقہ قیامت کے دن صدقہ کرنے والے کے چہرے کا سرور اور تازگی کا سبب ہے
8. صدقہ قیامت کی ہولناکی کے خوف سے امان ہے ، اور گزرے ہوئے پر افسوس نہیں ہونے دیتا.
9. صدقہ گناہوں کی مغفرت کا سبب اور سئیات کا کفارہ ہے.
10. صدقہ خوشخبری ہے حسن خاتمہ کی ، اور فرشتوں کی دعا کا سبب ہے
11. صدقہ دینے والا بہترین لوگوں میں سے ہے ، اور اس کا ثواب ہر اس شخص کو ملتا ہے جو اس میں کسی طور پر بھی شریک ہو.
12. صدقہ دینے والے سے خیر کثیر اور بڑے اجر کا وعدہ ہے
13. خرچ کرنا آدمی کو متقین کی صف میں شامل کردیتا ہے، اور صدقہ کرنے والے سے اللہ کے مخلوق محبت کرتی ہے.
14. صدقہ کرنا جود و کرم اور سخاوت کی علامت ہے
15. صدقہ دعاوں کے قبول ہونے اور مشکلوں سے نکالنے کا ذریعہ ہے
16. صدقہ بلاء )مصیبت( کو دور کرتا ہے ، اور دنیا میں ستر دروازے برائی کے بند کرتا ہے
17. صدقہ عمر میں اور مال میں اضافے کا سبب ہے.کام یابی اور رزق کا سبب ہے.
18. صدقہ علاج بھی ہے دواء بھی اور شفاء بھی...
19. صدقہ آگ سے جلنے، غرق ہونے ، چوری اور بری موت کو روکتا ہے
20. صدقہ کا اجرملتا ہے ، چاہے جانوروں اور پرندوں پر ہی کیوں ناں ہو..
آخری بات : بہترین صدقہ اس وقت یہ ہے کہ آپ اس میسج کو صدقہ کی نیت سے آگے شیئر کر دیں

Kamran Buneri
About the Author: Kamran Buneri Read More Articles by Kamran Buneri: 92 Articles with 258583 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.