ہم سب نے بھارت میں واقع خوبصورت تاج محل کے بارے میں تو
سن رکھا ہے جسے دیکھنے دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے لیکن یقیناً
آپ نے ایک ایسے انوکھے اور پرکشش محل کے بارے میں کبھی نہیں سنا ہوگا جسے
ہوا محل یا پیلس آف ونڈز کے نام سے جانا جاتا ہے-
|
|
1799 میں تعمیر ہونے والا یہ تاریخی محل بھارتی شہر جئے پور کے کنارے پر
واقع ہے- اس محل کی شہرت کی وجہ اس کا دلچسپ اسٹرکچر٬ دلکش رنگ اور محل کی
953 کھڑکیاں ہیں-
اس محل میں ایک ایسا ٹاور بھی موجود ہے جہاں سے اردگرد کا مکمل مشاہدہ ممکن
ہے- تاہم اس محل کے کمرے کچھ خاص بڑے نہیں ہیں-
|
|
یہ محل راجپوت فنِ تعمیر کی شاندار مثال ہے اور اس پرکشش ڈیزائن کے حامل
محل کو دیکھنے والے کی سانسیں کچھ وقت کے لیے تھم سی جاتی ہیں-
|
|
اس محل کی اندرونی تزئین و آرائش بھی انتہائی اعلیٰ اور نفیس ہے جو کہ
دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے- |