پرکشش مقامات کے ناقابلِ یقین فضائی مناظر

یقیناً بعض اوقات روایتی تصاویر دلچسپ ہوتی ہیں لیکن فضا سے لی جانے والی تصاویر بھی کسی سے کم نہیں ہوتی- کبھی کبھی فضا سے کیمرے کی آنکھ وہ مناظر بھی دکھا دیتی ہے جو انسانی آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہوتے ہیں- ہم بات کر رہے ہیں فضا سے لی جانے والی چند ایسی حیرت انگیز اور چونکا دینے والی تصاویر کی جو دنیا کے مقبول اور معروف مقامات کی ہیں- مختلف مقامات کے یہ دلچسپ اور حیرت انگیز فضائی مناظر انسان کو تھوڑی دیر کے لیے اپنے اردگرد کے ماحول سے بیگانہ کردیتے ہیں- ان دلچسپ تصاویر کو کھینچنے کے لیے ہیلی کاپٹر٬ غباروں یا پھر ڈرون کا سہارا لیا گیا ہے-
 

image
یہ الاسکا اور کینیڈا کے آرکٹک خطے کی ایک خوبصورت تصویر ہے جس میں ایک برفانی ریچھ کو دو گلیشیر کے درمیان اچھلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
روس کے شہر ماسکو میں واقع ایک فلک بوس عمارت جس کی بلندی 337 میٹر ہے- اس عمارت میں نصب شیشے میں شہر کا نظارہ انتہائی دلچسپ معلوم ہوتا ہے-
 
image
Kefalonia جزیرے پر واقع یہ گڑھا بنیادی طور پر ایک غار ہے جس میں خوبصورت جھیل بھی قائم ہے- اس مقام کو Melissani جھیل یا پھر Melissani کے نام سے بھی جانا جاتا ہے-
 
image
ایک پرندے کی نگاہ سے دیکھیں تو دبئی ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت اور پرکشش معلوم ہوتا ہے جہاں لاتعداد فلک بوس عمارات موجود ہیں-
 
image
ویتنام کے صوبے Bac Lieu میں آپ کو کئی غیر معمولی اشیاﺀ دکھائی دیں گی- یہ سفید نمک کے چھوٹے چھوٹے پہاڑ ہیں-
 
image
اگر آسمان سے اس منظر کو دیکھا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسان کینو یا پھر آڑو جمع کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں یہ ایک marigolds نامی پھول ہے جو کہ شمالی اور جنوبی امریکہ میں پایا جاتا ہے- لیکن دنیا کے مختلف حصوں میں مقبول ہے-
 
image
یہ ڈومینیکن ری پبلک کے Tropical Island Beach کا ایک فضائی منظر ہے- اس پرکشش ساحل پر کجھوروں کے درختوں کے علاوہ سیاحوں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی موجود ہیں-
 
image
خشک اور شکستہ مٹی پر کیا واقعی کشتی چلائی جاسکتی ہے٬ درحقیقت یہ نظروں کا دھوکا ہے- یہ Burke جھیل ہے جس میں سے یہ کشتی گزر رہی ہے جبکہ جھیل کی سطح کسی خشک اور شکستہ مٹی کی مانند دکھائی دیتی ہے-
 
image
یہ Iceland Gullfoss کا مقبول ترین آبشار ہے جس کا نظارہ سحر انگیز ثابت ہوتا ہے- اس آبشار پر قوس و قزاح کا دلچسپ نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے-
 
image
پرتگال کے علاقے Algarve میں واقع شاندار سمندری ساحل تک پہنچنے کے لیے باقاعدہ سیڑھیاں تعمیر کی گئی ہیں- ان سیڑھیوں کا خلا سے نظارہ انتہائی دلچسپ ثابت ہوتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Conventional photographs are cool, but aerial photography is even better. It involves taking photos of something that's totally eye-catching from high above. So, just imagine being Superman and having a camera. To get the right shot, most photographers will use a chopper, balloons, kites, fixed-wing aircrafts, or the more popular option, drones.