انسانی صحت کا راز صرف تین آیات میں پوشیدہ

مصر کے ماہر غذائیات اور موٹاپے کے معالج ڈاکٹر عماد فہمی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ انسانی صحت کا راز صرف تین آیات میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے پہلی آیت بتائی کہ (الاعراف آیت 31) جس کا ترجمہ ہے، “کھاؤ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو“۔ اس آیت کی تشریح کرتے ہوئے ڈاکٹر عماد فہمی بتایا کہ ڈاکٹر اکثر نشاستہ اور چکنائی سے منع کرتے ہیں، حالانکہ یہ دونوں چیزیں انسانی صحت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ اصل چیز جس سے منع کیا جانا چاہیے وہ حد سے تجاوز ہے۔ دوسری آیت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (الانبیاء آیت 30) جس کا ترجمہ ہے، اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی۔

ڈاکٹر عماد فہمی نے کہا کہ پیاس لگے یا نہ لگے پانی ضرور پیجئے، طبی معیار کے مطابق ہر شخص اپنے وزن کے ہر ایک کلو پر 30 ملی گرام پانی پیئے۔ مثلاً اگر کسی کا وزن 70 کلو ہے تو وہ 2100 ملی گرام یعنی 2 لیٹر اور 100 گرام تقریباً 8 گلاس پانی روزانہ پیئے، یہ جگر، گردوں اور دل کی اچھی کارکردگی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

ڈاکٹر عماد فہمی نے تیسری آیت سورۃ النباء کی آیت 11 بتائی، جس کا ترجمہ یہ ہے کہ اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا۔ مصر کے ڈاکٹر عماد فہمی نے اس کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ رات کو جلدی سویا جائے اور صبح جلدی اٹھا جائے۔ یہ سب سے بہترین نسخہ ہے جو آپ کو نہ موٹا کرے گا اور نہ ہی بیمار کرے گا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: