2017 کی ایک جھلک

4 جنوری مشہور کلاسیکی گلوکار استاد فتح علی خان 82 برس کی عمر میں وفات پاگئے
11 جنوری سندھ کے گورنر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
21 جنوری پاراچنار میں دھماکہ 25 افراد جاں بحق 81 سے زائد زخمی ہوئے
9 فروری دبئی میں پاکستان سپرلیگ کے دوسرے سیزن کا آغاز ہوا
10 فروری پاکستان کرکٹ کا ایک اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا پی سی بی شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر دیا گیا
12 فروری سماء ٹی وی کا کارکن فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئے
12 فروری اسپارٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد عرفان ، شاہ زیب حسن اور ذوالفقار سے پوچھ گچھ شروع ہوئی
13 فروری لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکہ ہوا پولیس افسران سمیت 14 افراد شہید 70 سے ذائد افراد زخمی ہوئے
16 فروری حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکے میں 91 افراد شہید 350 سے زائد زخمی ہوئے
23 فروری سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پانامہ کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا
5 مارچ پشاور زلمی نے پاکستان سپرلیگ سیزنز 2 کا فائنل جیت لیا
7 مارچ سابق چیف جسٹس پاکستان سید سجاد علی شاہ کا انتقال ہوا
14 مارچ ملک بھر میں مردم شماری کا آغاز ہوا
29 مارچ اسماٹ دکسنگ اسکینڈل محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی عائد ہوئی
1 اپریل سرگودھا میں جعلی عامل نے اپنے 20 مرید قتل کر دئے
20 اپریل پانامہ کیس کا عبوری فیصلہ ہوا مذید تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم
21 اپریل افغانستان کے شہر مزار شریف میں حملہ 256 افراد ہلاک 160 سے ذائد زخمی
25 اپریل کرم ایجنسی بارودی سرنگ میں دھماکہ 14 افراد جاں بحق
6 مئی مشہور پاکستانی ستار نواز رئس صاحب انتقال کر گئے
15 مئی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا
15 مئی مصباح الحق اور یونس خان کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ
23 جون کوئٹہ میں کار بم دھماکہ ہوا جس میں 13 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے
11 جولائی پاکستان کے نسیم اختر نے انڈر 18 اسنوکر کپ کا ٹائٹل جیت لیا
24 جولائی لاہور میں دھماکہ 26 افراد جاں بحق 39 سے زائد زخمی
28 جولائی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پانامہ کیس کا متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے محترم نواز شریف کوبطور وزیراعظم نااہل قرار دیا
1 اگست نواز شریف کی نا اہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمی کا حلف اٹھایا اور
4 اگست ملکی تاریخ کی سب سے بڑی47 رکنی کابینہ بنا ڈالی
10 اگست پاکستانی مدرٹیریسا کے نام سے جانے والی معروف سماجی شخصیت رتھ فائو کراچی میں انتقال کر گئیں
25 اگست پاکستان کی آٹھ ویں مردم شماری کے اعداد و شمار کا اعلان کیا گیا
کل آبادی تقریبا 20 کروڑ 77 لاکھ اور آبادی میں شرع اضافہ 4۔2 فیصد رہا
30 اگست پی سی بی اینٹی کرپشن نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل شرجیل خان پر 5 سال کے لئے کرکٹ کھلنے پر پابندی عائد کر دی
5 ستمبر کلعدم تنظیم انصار الشریعہ کا سربراہ کراچی سے گرفتار ہوا
15 ستمبر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 32 رنز سے شکست دی
17 ستمبر وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد بیگم کلثوم نواز این اے 120 کا ضمنی انتخاب جیت گئیں
20 ستمبر پی سی بی اینٹی کرپشن نے اسپاٹ فیکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف پر 10 لاکھ جرمانہ اور 5 سال کے لئے کرکٹ کھلنے پر پابندی عائد کردی
9 اکتوبر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا امریکہ پر انحصار کرنے سے انکار
30 اکتوبر نواز شریف کے صاحبزادوں کے منجمد اثاثے قرق کرنے کا حکم
4 نومبر پاکستان کے وسیع علاقے میں اسموگ
6 نومبر تحریک لبیک کا دھرنا ۔حکومت کی جانب سے عوامی نمائندوں کے حلف نامے میں موجود ختم نبوت کے اقرار پر مبنی تحریر میں نا پسندیدہ تبدیلی کے خلاف دھرنا ہوا یہ تین ہفتے تک جاری رہا اور 27 نومبر کو ختم ہوا
7 نومبر پاک فوج کے چیف قمر جاوید جاجوہ نے ایران کا دورہ کیا
8 نومبر ایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی نے سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کیا
ایک روز بعد ہی یہ اتحاد انجام کو پہنچا
11 نومبر امریکی پارلمینٹ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری
25 اور 26 نومبر پاکستان کراچی پیمرا کی جانب سے حکومت کے حکم پر فیض آباد دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کی کوریج پر چیلنز کی براہ راست کوریج اور سوشل میڈیا پر بندش
1 دسمبر پاکستان میں ایگریکلچر یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا
2 دسمبر لاہور موبائل چوری کا شبہ نوجوان کو آگ لگا دی
3 دسمبر کراچی سی ویو پر فائرنگ کا واقعہ ایک شخص جاں بحق
3 دسمبر کو وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے انڈر پاس کا افتتاح کیا

5 دسمبر ہائیکورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ شائع کرنے کا حکم

Nuzhat Khan
About the Author: Nuzhat Khan Read More Articles by Nuzhat Khan: 5 Articles with 3947 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.