وکی لوز مونومنٹس 2017: پاکستان کی دس بہترین تصاویر

دنیا میں فوٹوگرافی کا سب سے بڑا مقابلہ سمجھے جانے والے وکی میڈیا کے تصویری مقابلے میں رواں سال کسی بھی پاکستانی فوٹوگرافر کی تصویر 15 بہترین تصاویر میں جگہ نہیں بنا سکی۔ سال 2016 میں اس مقابلے میں تین پاکستانی فوٹوگرافروں کی تصاویر بہترین دس تصاویر میں شامل تھیں۔ ’وکی لوز مونومنٹس‘ کے نام سے اس مقابلے کا آغاز سنہ 2010 میں ہوا تھا جس میں وکی میڈیا کومنز کے ذریعے تصاویر بھیجی گئی تھیں۔ رواں سال منعقدہ مقابلے میں وکی میڈیا فاونڈیشن، یونیسکو اور فلِکر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا جس کا مقصد ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال کے لیے عالمی تحریک پیدا کرنا تھا۔

وکی میڈیا کا کہنا ہے یہ تصاویر ان ممالک کی قومی یادگاروں سے متعلق مضامین کے ساتھ تصویری جھلک پیش کرنے میں مدد کر سکتی ہیں اور بلا کسی لائسنس کے دستیاب ہیں۔ وکی میڈیا کے مطابق اس تصویری مقابلے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ تصاویر بنانے والوں کو کریئٹو کومنز لائسنس کے تحت تصاویر مہیا کرنے کےلیے رضامند کیا جائے جس کے تحت کوئی بھی دنیا میں انھیں تصویر بنانے والے کا نام دے کر استعمال کر سکتا ہے۔

رواں سال منعقدہ مقابلے میں 52 ممالک سے دس ہزار افراد نے تقریباً ڈھائی لاکھ تصاویر اپ لوڈ کیں۔ وکی میڈیا کے مطابق پاکستان سے 270 فوٹوگرافرز نے 1900 سے زیادہ تصویروں کے ساتھ اس مقابلے میں شرکت کی۔ خیال رہے کہ پاکستان سنہ 2014 میں وکی لوز مونومنٹس کا حصہ بنا تھا اور اب تک پاکستان سے 1500 افراد 27000 سے زائد تصاویر اپ لوڈ کر چکے ہیں۔ وکی میڈیا کی پاکستان جیوری کی جانب سے پاکستان سے منتخب کی گئی 2017 کی دس بہترین تصاویر پیش ہیں۔
 

image
لاہور میں واقع بادشاہی مسجد کا غروب آفتاب کے وقت کا منظر، پس منظر میں دریائے راوی بھی دیکھا جا سکتا ہے
 
image
وادئ ہنزہ میں واقع تاریخی قلعہ بلتت
 
image
صحرائے چولستان میں قلعہ دراوڑ -
 
image
اسلام آباد کی فیصل مسجد
 
image
فریئر ہال کراچی کی تصاویر بھی دس بہترین تصاویر میں شامل ہے
 
image
کراچی میونسپل کارپوریشن بلڈنگ
 
image
صوبہ خیبرپختوخوا میں واقع بودھ دور کے تخت بھائی کھنڈرات
 
image
 ملتان میں واقع مزار شاہ رکن عالم
 
image
 لاہور کا عجائب گھر
 
image
 لاہور کے اندرون شہر میں واقع مغل دور کی مسجد وزیر خان


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

From Pakistan, over 270 contestants participated from across the country and submitted more than 1,900 photographs. Since then, 1,500 people have submitted 260,000 photographs to Wikipedia. Pakistan achieved the third spot amongst the 42 participating nations in the 2016 edition of the competition. The international winners of Wiki Loves Monuments 2017 are yet to be announced, but the top 10 pictures to represent Pakistan as decided by Pakistan’s jury are here: