مضبوط اور خوبصورت مسلز بنانے میں مددگار غذائیں

ہر شخص کو اپنے مسلز کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کا شوق ہوتا ہے جس کے لیے جسمانی سرگرمیاں ضروری ہوتی ہیں مگر خوراک کی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں۔ درحقیقت درست غذا حیرت انگیز انداز سے جسم کو بنانے کے ساتھ ساتھ ہارمون کے توازن کو بھی درست رکھتی ہے۔ یہاں ہم ڈان کے توسط سے ایسی غذاﺅں کا ذکر ہے جو مسلز بنانے میں فائدہ مند ہوتے ہیں۔
 

image


گوشت

ماہرینِ طب اگرچہ اس بات پر تو اب تک متفق نہیں ہوسکے کہ گوشت نقصان دہ ہے یا فائدہ مند، مگر ایک بات واضح ہے، گوشت کا استعمال ایک ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھاتی ہے خاص طور پر اگر کم چربی والا گوشت کھانا اکثر استعمال کریں (روزانہ نہیں)۔

image


انڈے
انڈے وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتے ہیں جو خون میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح معمول پر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، ایک انڈہ روزانہ آپ کی غذا کا حصہ ہونا چاہیے، تاہم اس سے زیادہ کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا ضروری ہے۔

image


تربوز
تربوز دوران خون کو بہتر بناتا ہے جس کے دل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کولیسٹرول کی سطح کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے، بس مسئلہ یہ ہے کہ یہ پھل سال میں ایک مخصوص عرصے میں ہی کھانے کو ملتا ہے۔

image


گوبھی
گوبھی جسم میں ایسٹروجن (فیمیل ہارمون) کی سطح کم کرتا ہے جبکہ ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھاتا ہے، اسے کسی بھی شکل میں کھائیں فائدہ ہوتا ہے۔

image


شہد
شہد جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے بہترین ہے، روزانہ ایک چمچ شہد کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

image


لہسن
لہسن میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو تناﺅ میں کمی لاتا ہے جس سے بلاواسطہ طور پر مسلز بنانے میں مدد ملتی ہے۔

image

انگور
انگور میں موجود اجزاء عمر بڑھنے کے اثرات کو سست کرتے ہیں جبکہ اس سے ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے، اس کے لیے روزانہ کچھ مقدار میں اس مزیدار پھل کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔

image

بیج
ہر قسم کے بیج وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، جنھیں سوپ، سلاد، تلنے یا پھر کسی بھی شکل میں کھایا جاسکتا ہے، یہ نہ صرف ٹیسٹوسٹیرون کی سطح برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ دل کو بھی صحت مند رکھتے ہیں۔

image

دودھ
دودھ وٹامنز سے بھرپور مشروب ہے جو مسلز کو بنانے میں مدد دیتا ہے، اس میں کیلشیئم ہوتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے جبکہ وٹامن ڈی ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھاتا ہے۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Food can be the best medicine or the worst poison. Eating the right foods can actually help strengthen your bones and help build muscles. The part of food that can help your body is in the vitamins they contain.