رائٹر کلب کے قیام کے اغراض و مقاصد

اگرچہ اس وقت پاکستان میں بہت سے ادبی فورم اور کلب موجود ہیں لیکن ایسے فورم کی کمی شدت سے محسوس کی گئی جو کہ آن لائن رائٹرز یا لکھنے والوں کی نمائندگی کر سکے- ہمارے اس ڈیجٹل فورم کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے کہ مختلف اقدامات کے ذریعے آن لائن لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے- اب یہ راںٹرز کلب میں شمولیت اختیار کرنے والے کالم نگاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کلب کے مقاصد کو پورا کریں- ہماری ویب کے اس رائٹرز کلب کے چند بنیادی مقاصد کا ذکر مندرجہ ذیل ہے- باقی آپ بھی رائٹرز کلب کے فروغ اور کالم نگاروں کی حوصلہ کے لیے اپنی تجاویز پیش کرسکتے ہیں.

1. رائٹرز کلب کے عہدیداران ہر دو ماہ میں لازمی طور پر رائٹر کی ایک میٹنگ منعقد کرنے کے ذمہ دار ہوں گے جن میں مختلف ادبی اور کالم نگاروں کی حوصلہ افزائی کے موضوعات پر بات کی جائے گی.

2. اگر کوئی ممبر ادبی یا اسی طرح کی کوئی تعمیری سرگرمیوں سے بھرپور تقریب منعقد کرنا چاہتا ہے تو ہماری ویب ان کو مکمل مدد فراہم کرے گی.

3. اگر کوئی ممبر یا رائٹر اپنی کتاب شائع کروانا چاہتے ہیں تو ہماری ویب اس سلسلے میں بھی انہیں سپورٹ کرے گی ساتھ ہی کتاب کی تشہیر میں بھی مدد فراہم کرے گی.

4. ہماری ویب پر لکھنے والے احباب کے تمام تحریری مجموعے پر مشتمل ہر ممبر کی ڈیجیٹل بک کی اشاعت سہ ماہی اور سالانہ بنیاد پر کی جائے گی.

5. اگر کوئی ممبر سمجھتا ہے کہ کسی اور ادارے کے تحت ہونے والی ادبی یا تعلیمی تقریبات میں ہماری ویب کو بھی شرکت کرنی چاہیے تو ضرور ہماری ویب کی متعلقہ انتظامیہ کو آگاہ کرے٬ ضرور شرکت کی جائے گی.

6. رائٹرز کلب کے ممبر ہماری ویب پر نئے لکھنے والوں کی رہنمائی بھی کریں اور جو لکھنا چاہتے ہیں انہیں اپنے مفید مشوروں سے بھی نوازیں گے.

7. اس رائٹرز کلب کے ذریعے ہماری ویب کے کسی بھی کالم نگار کی کتاب کی رونمائی بھی ممکن ہوسکے گی اور اس تقریب میں کوشش کی جائے گی کہ ادب سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ شخصیات کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا جائے.

8. رائٹرز کلب کے قیام کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہماری ویب پر لکھنے والے ایک دوسرے سے مستقل رابطے میں رہیں اور ایک دوسرے کو جان سکیں.

9. رائٹرز کلب کے ممبر مختلف سماجی موضوعات کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد بھی کرسکیں گے جس پر باقاعدہ رپورٹ بھی بنا کر شائع کی جائے گی اور پریس ریلیز بھی.