1972 کے بعد چاند پر کوئی خلاباز کیوں نہیں گیا؟

20 جولائی 1969 کو نیل آرم سٹرانگ نے چاند پر قدم رکھ کر تاریخ رقم کی تھی جس کے بعد مزید پانچ مرتبہ امریکی مشن چاند پر بھیجے گئے۔ 1972 میں چاند پر آخری مرتبہ کوئی خلا باز گیا تھا۔ اس کے بعد اب تک کوئی بھی انسان چاند پر نہیں گیا۔ اب تقریباً نصف صدی کے بعد امریکہ نے اعلان کیا ہے وہ چاند پر مشن بھیجے گا۔
 

image


امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو اس سے متعلق ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ امریکہ یا کسی اور ملک نے اس دوران چاند پر کوئی ایسا مشن کیوں نہیں بھیجا جس میں خلا باز شامل ہوں؟

دراصل چاند پر کسی انسان یا مشن کو بھیجنا ایک مہنگا سودا ہے۔ لاس اینجلس کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فلکیات کے پروفیسر مائیکل رِچ کہتے ہیں کہ چاند ہر مشن بھیجنے میں خرچ زیادہ اور اس کے فائدے بہت کم ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کے مشن میں سائنسی دلچسپی سے زیادہ سیاسی وجوہات ہیں جو خلا پر قبضے کی دوڑ کے مقصد سے بھیجے جاتے ہیں۔
 

image


2004 میں امریکہ کے اس وقت کے صدر جارج بش نے ٹرمپ کی طرح ہی چاند پر مشن بھیجنے کا منصوبہ پیش کیا تھا جس کے لیے ایک لاکھ چار ہزار ملین ڈالر کا بجٹ تجویز کیا گیا تھا اور اتنے بڑے بجٹ کے سبب یہ منصوبہ ملتوی کر دیا گیا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پراجیکٹ سے متعلق حکم نامے پر دستخط کرنے سے پہلے سینیٹ سے مشورہ نہیں کیا۔

مائیکل رِچ کا کہنا ہے کہ چونکہ اس کے سائنسی فائدے کم ہیں اس لیے اتنے مہنگے پراجیکٹ کے لیے سینیٹ کی منظوری ملنا مشکل ہے۔

دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ ناسا ان برسوں میں کئی دوسرے پراجیکٹ پورے کرنے میں لگا ہوا ہے جن میں مشتری پر بھیجے گئے مشن بھی شامل ہیں۔
 

image


حالانکہ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاند پر مشن بھیجنا چاہیے اس سے انسان پر مزید نئے انکشافات ہو سکتے ہیں۔

سرکاری اور نجی طور پر پہلے بھی کوششیں کی جا چکی ہیں جن میں نہ صرف چاند پر جانے کا اعلان کیا گیا بلکہ چاند پر انسانی بستی بنانے جیسے بڑے منصوبے بھی پیش کیے گئے۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

The truth is, sending men to the moon in 1969 did not make sense to a majority of Americans in the first place, let alone continuing with an ambitious effort to send astronauts on to Mars or permanent space colonies, as advocates urged.