وہ دلچسپ چیزیں جن کے مالک صرف چند ممالک

یقیناً دنیا کے کوئی دو ممالک بہت حد مشابہہ یا پھر بہت زیادہ مختلف ہوسکتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہر ملک اپنی ایک جداگانہ پہچان بھی ضرور رکھتا ہے جو اسے دوسرے ممالک سے منفرد بناتی ہے- اسی مناسبت سے ہم آپ کو دنیا کے چند ممالک میں جانے والی ان دلچسپ چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جو انفرادی طور پر صرف انہی ممالک کا خاصہ ہیں-
 

image
نیپال ایک ایسا ملک ہے جس کا کوئی بھی جھنڈا مستطیل (rectangular) شکل میں نہیں ہے-
 
image
جنوبی افریقہ کے باشندے ٹریفک لائٹ کو روبوٹس یا روبوٹ پولیس کہتے ہیں-
 
image
جرمنی دنیا کا یقیناً وہ واحد ملک ہے جہاں آپ 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا سکتے ہیں- اس سے کم رفتار میں گاڑی چلانا پولیس والوں کو بھی حیران کرتا ہے-
 
image
نیدر لینڈ ایک ایسا ملک ہے جہاں سائیکلوں کی تعداد وہاں کی آبادی سے زیادہ ہے-
 
image
آئس لینڈ کے گلیشیرز اور آتش فشاں کے درمیان موسیقی کے تہواروں کا انعقاد کیا جاتا ہے-
 
image
رومانیہ کا ایک طبقہ ایسا ہے جو لاشوں کو قبروں سے نکال کر ان کے دل نکال کر جلاتا ہے اور پھر اس کی راکھ باقی لاش کے ساتھ دوبارہ دفنا دیتا ہے- اس طبقے کا ماننا ہے کہ اس طرح مرنے والا بھوت بن کر واپس نہیں آتا-
 
image
سوئٹزر لینڈ میں ٹرین اگر ایک منٹ بھی تاخیر کا شکار ہوجائے تو وہاں کی عوام پریشان ہوجاتی ہے- تاہم یہ خاصیت کسی حد تک جاپان میں بھی موجود ہے-
 
image
تھائی لینڈ میں ہر سال 13 سے 15 اپریل تک پانی کی پستولوں سے جنگ لڑنے کا ایک دلچسپ تہوار منعقد ہوتا ہے-
 
image
اٹلی کی پولیس مشہور زمانہ اسپورٹس کار Lamborghinis استعمال کرتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Every country is unique. Even two countries that are extremely similar, like the United States and Canada, or Australia and New Zealand are very different. The difference in culture can be quite incredible, but it’s not just the culture. It’s also the language, the traditions, and everything else that goes along with it.