کیا آپ ملک پاﺅڈر کے یہ کمالات جانتے ہیں؟

اگر آپ کا خیال ہے کہ ملک پاﺅڈر صرف چائے کے لیے یا مخصوص غذاﺅں میں ہی استعمال کیا جاسکتا ہے، تو ایسا نہیں ہے۔ مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس سے آپ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتے ہیں، جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق چہرے کی صفائی سے لے کر دانتوں کو جگمگانے تک آپ اس سے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
 

image


شیونگ
اگر تو شیونگ کریم یا جیل دستیاب نہیں تو آپ ملک پاﺅڈر کو بھی متبادل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، سننے میں تو عجیب لگے گا مگر ملک پاﺅڈر کو پانی میں ملائیں، جس سے گاڑھا کریم پیسٹ بن جائے، جسے آپ شیونگ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

image


کیڑوں کے کاٹنے کی تکلیف میں کمی
ملک پاﺅڈر اور پانی کی یکساں مقدار کو آپس میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور چٹکی بھر نمک کا اضافہ کردیں، اس کے بعد اس جگہ پر لگالیں جہاں کیڑے کے کاٹنے سے خارش یا تکلیف ہورہی ہو۔

image


جلد کی نمی بحال کریں
اگر جلد بہت زیادہ خشک ہے تو کچھ مقدار میں ملک پاﺅڈر کو ٹھنڈا کرکے چہرے پر مل لیں اور اس کے اجزا کو جذب ہونے کے لیے چھوڑ دیں، کچھ دیر یا گھنٹوں بعد دھولیں۔

image


فیس ماسک
پانی اور ملک پاﺅڈر کو ملا کر گاڑھا پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگالیں، اسے بیس منٹ تک لیے چھوڑ دیں تاکہ خشک ہوسکے اور پھر دھولیں، لگانے کے بعد بیس منٹ تک آپ کو بس بیٹھنا ہوگا۔

image


دانتوں کو جگمگائیں
یہ پاﺅڈر بھی دانتوں کو موتیوں جیسے سفید اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے، تھوڑا سا پیسٹ برش پر لگائیں اور اس پر چٹکی بھر پاﺅڈر ملک اوپر سے چھڑک کر برش کرلیں، اس طریقہ کار کو ہفتے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔

image

چاندی کے برتنوں کی پالش
ملک پاﺅڈر کو پانی میں ڈال دیں اور پھر اس میں لیموں یا سرکے کا اضافہ کردیں، اس کے بعد سلور کے برتن اس مکسچر میں آدھے گھنٹے کے لیے ڈبو کر رکھیں، جس کے بعد صابن والے پانی سے دھوئیں اور پھر کپڑے سے صاف خشک کرلیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

You might think of powdered milk as just a food storage staple, but it can actually be a lot more useful than you might think! Today I’ll be sharing some things you can make with powdered milk!