خریدنے سے پہلے کپڑوں کی کوالٹی پہچاننے کے آسان طریقے

آخر یہ عورتیں بازاروں کے چکر کیوں لگاتی ہیں؟ کپڑوں کی تلاش میں آخر یہ ایک بازار سے دوسرے بازار کیوں پھرتی رہتی ہیں؟ اکثر یہ سوال پاکستان مردوں کے ذہنوں میں گردش کرتے رہتے ہیں- جب یہی سوال عورتوں سے پوچھا گیا تو بیشتر نے “ اعلیٰ معیار کے کپڑوں “ کی تلاش کو اصل وجہ بتایا-

زیادہ تر عورتیں کپڑوں کی اعلیٰ کوالٹی کو ترجیح دیتے ہوئے خریداری کرتی ہیں- مگر ہم میں سے کئی لوگ ابھی بھی یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر بازار میں موجود کپڑوں کو دیکھ کر کیسے اندازہ لگائیں کہ یہ معیاری ہیں یا نہیں؟

آئیے ہم آپ کی مدد کرتے ہیں:
 

image


خود دیکھ کر فیصلہ کریں
بازاروں کے چکر لگا کے اور مختلف قسم کے کپڑے دیکھ کر ان کی کوالٹی کے بارے میں رائے ضرور قائم کی جاسکتی ہے- ضروری نہیں کہ ایک ہی دکان میں آپ کو اپنی پسند کا مطلوبہ لباس مل جائے- لہٰذا 2 یا 4 دکانوں میں جا کر کپڑوں کا جائزہ لیں اور ان کی کوالٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے خریدنے کا فیصلہ کریں-

متوازن کوالٹی کے کپڑے کو ترجیح دیں
اگر سوٹ کے کپڑے میں کئی قسم کا فیبرک لگا ہو تو اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ صحیح سے مکس ہوا ہے یا نہیں- مثال کے طور پر اگر سوٹ لان اور کاٹن مکس فیبرک سے بنا ہے تو دونوں کی متوازن مقدار ہی سوٹ کو آرام دہ بنا سکتی ہے- اسی طرح اگر آپ 100 فیصد کاٹن کا ڈریس خرید رہے ہیں تو یہ بہترین انتخاب ہے مگر 60 فیصد کاٹن اور 40 فیصد synthetics material سے بننے والا سوٹ بھی اچھی پسند ثابت ہوسکتی ہے-

نقالوں سے ہوشیار رہیں
کپڑے خریدتے ہوئے اس بات کی تسلی کر لیں کہ اس کے بنانے والے قابلِ بھروسہ ہیں- اچھی کوالٹی کے برانڈ یا دکانوں سے ہی خریداری کریں- مختلف جعلی برانڈ مارکیٹ میں کھلے عام موجود ہوتے ہیں٬ لہٰذا خریداروں کو ان کی صحیح سے پہچان کر لینی چاہیے اور صرف معیاری برانڈز سے ہی خریداری کرنی چاہیے-
 

image

کام کی باریکی پر توجہ دیں
معیاری فیبرک کے ساتھ سوٹ پر ہونے والے کام کو بھی باریکی سے دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے- خریدنے سے پہلے اس بات کی تسلی کر لیں کہ ڈریس پر ہونے والے کام اچھے کاریگر نے کیا ہے اور دھلنے کے بعد بھی خراب نہیں ہوگا-

معیار صرف پیسوں سے نہیں ہوتا
مہنگے کپڑے ہرگز اس بات کی ضمانت نہیں کہ وہ اعلیٰ معیار کے بھی ہوں- لہٰذا کپڑوں کا انتخاب ان کی زیادہ قیمت دیکھ کر ہرگز نہ کریں- آپ کو مناسب قیمت میں بھی اچھے کپڑے مل سکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Why women spend hours in shopping? What makes them search various shops to buy one dress? These questions come to the mind of every Pakistani man. When the same question is asked from the women; they highlighted the search of quality fabric as the main reason behind their shopaholic image. Most women prefer high quality fabric while purchasing clothes. But, we are still unable to understand that how they are able to identify whether the quality of the fabric is superior or inferior?