آخر یہ گاڑی اسٹارٹ کیوں نہیں ہوتی؟

سردیوں کے موسم میں گاڑیاں بھی انسانوں کی طرح سست اور کاہل ہوجاتی ہیں- کبھی بیٹری گاڑی کو اسٹارٹ نہیں ہونے دیتی تو کبھی گاڑی کا تیل اسٹارٹ ہونے میں رکاوٹ بنتا ہے- لہٰذا ضروری ہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ہم اپنی گاڑی کی حفاظت اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں-
 

گاڑی گیراج میں کھڑی کریں
سردی کی وجہ سے گاڑی کی بیٹری اپنی طاقت کھو دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انجن اسٹارٹ ہونے میں زیادہ وقت لگاتا ہے٬ یہاں تک کہ بعض اوقات اس کوشش کے دوران بیٹری ڈاؤن بھی ہوجاتی ہے- اگر آپ کے پاس گیراج کی سہولت موجود ہے تو گاڑی کو وہیں کھڑا کریں- اس سے گاڑی سردی کے اثرات سے محفوظ اور گرم رہے گی- اگر آپ کے پاس گیراج موجود نہیں تو بیٹری کو کار سے نکال کر رات کے لیے گھر کے اندر رکھ لیں- ایسا کرنے سے بیٹری گرم رہے گی-

image


ایندھن کا ٹینک بھرا ہوا رکھیں
اپنی گاڑی کے ایندھن کو ہمیشہ بھرا ہوا رکھیں- درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے ایندھن کے ٹینک کا پانی منجمد ہو کر قطرے کی شکل میں ہوا کے ذریعے ایندھن کی لائن میں شامل ہوسکتا ہے- اگر ٹینک میں ایندھن زیادہ ہوگا تو ہوا بھی کم ہوگی اور منجمد ہونے کا عمل بھی کم ہوگا-

image


کم گاڑھے تیل کا استعمال کریں
سردیوں میں انجن آئل گاڑھا ہوجاتا ہے اور آسانی سے انجن کے ان حصوں تک نہیں پہنچ پاتا جہاں ضرورت ہوتی ہے- یہاں تک کہ انجن اسٹارٹ بھی نہیں ہو پاتا- لہٰذا بہتر یہی ہے کہ ایسے انجن آئل کا استعمال کریں جو کم گاڑھا ہو-

image


باقی تمام آلات بند رکھیں
انجن اسٹارٹ کرنے سے پہلے ریڈیو٬ ہیٹر٬ لائٹس اور دیگر تمام آلات بند رکھیں- گاڑی کے تمام دروازے بھی صحیح سے بند رکھیں- ایسا کرنے سے گاڑی اسٹارٹ کرنا آسان ہوجائے گا-

image


چابی 20 سیکنڈ کے لیے گھما کر رکھیں
گاڑی کی چابی 20 سیکنڈ کے لیے گھما کر رکھیں- ایسا کرنے سے انجن اسٹارٹ ہونے میں مدد ملے گی- مگر خیال رہے کہ 20 سیکنڈ سے زیادہ گھما کر رکھنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Cars, just like us humans, don't work well in winters. As the temperature drops the car becomes a hostage. The engine won't turn over, or if it starts it runs roughly. Problems like oil getting thicker or car battery having problem can be few reasons for your car not to start in cold. There are some things you can do on your own to increase your car's performance.