لوگ کِن 5 چیزوں سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں؟

دنیا میں موجود ہر انسان کو کسی نہ کسی چیز سے ڈر یا خوف ضرور محسوس ہوتا ہے لیکن ان میں سے بعض خوف انتہائی مقبول ہوتے ہیں جو کہ اکثر لوگوں میں عام پائے جاتے ہیں- مثال کے طور پر متعدد افراد سانپوں یا مکڑیوں سے ڈرتے ہیں- ایک بین الاقوامی ادارے YouGov کے ایک سروے کے مطابق 5 چیزوں کا خوف لوگوں میں بہت عام پایا جاتا ہے- یہ سروے برطانوی باشندوں پر کیا گیا- اس سروے میں 2,088 بالغ افراد شامل تھے اور انہیں دو طرح کی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا- ایک کسی چیز سے بہت زیادہ خوفزہ ہونے والے اور دوسرے اسی چیز سے کم یا تھوڑا بہت خوفزدہ ہونے والے- اس سروے کے مطابق دنیا کے سب سے عام 5 ڈر کونسے ہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:
 

بلندی سے خوف
زیادہ تر برطانوی افراد میں سب سے عام خوف بلندی کا خوف پایا گیا جسے acrophobia کہا جاتا ہے- 23 فیصد افراد کو بلندی سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے جبکہ 35 فیصد افراد میں بھی یہ ڈر یا خوف کسی نہ کسی حد تک ضرور پایا جاتا ہے- محققین کے مطابق اکثر لوگوں میں عمودی شکل میں موجود بلند ترین یا اونچے مقام کا خوف پایا جاتا ہے-

image


سانپوں سے ڈر
اس سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 21 فیصد نوجوانوں کو سانپوں سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے جبکہ 31 فیصد افراد سانپوں سے ڈرتے تو ہیں لیکن بہت زیادہ نہیں- اکثر مطالعوں میں یہ پایا گیا ہے کہ سانپوں کا خوف بہت زیادہ ہوسکتا ہے-

image


تقریر کرنے سے ڈرنا
اکثر لوگ کسی تقریب یا جلسےم میں لوگوں کے سامنے اسٹیج پر بات یا تقریر کرنے سے ڈرتے ہیں اور اس ڈر کو glossophobia کہا جاتا ہے- اس سروے کے دوران 20 فیصد برطانوی افراد کا کہنا تھا کہ انہیں مجمعے کے سامنے بولنے یا بات کرنے سے ڈر لگتا ہے جبکہ 36 فیصد افراد کا یہ کہنا تھا کہ انہیں زیادہ تو نہیں تھوڑا بہت خوف ضرور آتا ہے- اکثر لوگوں کو یہ ڈر ہوتا ہے کہ جب وہ ان کے سامنے بولیں گے تو وہ لوگ ان کے بارے میں کوئی رائے قائم کرسکتے ہیں-

image


مکڑی کا ڈر
یقیناً مکڑی کو دیکھ کر کوئی بھی خوفزدہ ہوسکتا ہے- لیکن اس سروے میں 18 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ انہیں مکڑی سے بہت زیادہ خوف آتا ہے جبکہ 21 فیصد افراد ایسے تھے جن کا کہنا تھا کہ انہیں مکڑی سے بہت زیادہ ڈر نہیں لگتا- مکڑی کا ڈر بھی لوگوں میں سانپوں کے ڈر کی مانند پایا جاتا ہے-

image


چھوٹی جگہ پر قید ہونے کا ڈر
اکثر لوگوں میں ایک عجیب و غریب خوف یا ڈر پایا جاتا ہے اور وہ یہ ہوتا ہے کہ وہ کسی چھوٹی سی جگہ پر قید یا بند ہوسکتے ہیں- اس خوف کو claustrophobia کہا جاتا ہے- سروے میں 14 فیصد افراد میں یہ خوف بہت زیادہ پایا گیا جبکہ 29 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ انہیں بھی اس بات کا ڈر لگتا ہے لیکن ان کے ذہن پر یہ خوف بہت زیادہ حاوی نہیں ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Everyone has their own set of different fears, but some are much more prevalent than others. For example, countless people are afraid of spiders and snakes. According to a survey by YouGov, these are just two of the most common phobias that plague the people of Great Britain -- but what causes them in the first place?