سری لنکا سے متعلق دلچسپ حقائق

سری لنکا شمالی بحر ہند میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے اور اس دارالحکومت کولمبو ہےــ اس ملک میں سیاحوں کے لیے وہ سب کچھ موجود ہے جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں- سری لنکا میں نہ صرف بھاری تعداد میں جنگلات موجود ہیں بلکہ یہاں 26 ایسے نیشنل پارک بھی واقع ہیں جہاں بڑی تعداد میں جنگلی حیات بھی موجود ہے- تاہم اس کے علاوہ سری لنکا سے کئی ایسے دلچسپ حقائق وابستہ ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں-
 

image
سری لنکا 1505 میں ایک پرتگالی کالونی تھا٬ اس کے بعد 1658 میں یہ ہالینڈ کے ماتحت آگیا اور اس کے بعد 1796 میں برطانیہ کے زیرِ انتظام چلا گیا- بالآخر 1948 میں سری لنکا کو مکمل آزادی نصیب ہوئی-
 
image
دنیا کا سب سے قدیم ترین درخت بھی سری لنکا میں ہی موجود ہے- انسان کا لگایا جانے والا یہ درخت 2000 سال پرانا ہے-
 
image
سال 2016 میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سری لنکا کو ملیریا سے آزاد ملک قرار دے دیا- 20 ویں صدی کے وسط تک یہ ان ممالک میں شامل تھا جو ملیریا سے سب سے زیادہ متاثر تھے-
 
image
حضرت آدم علیہ السلام جب آسمان سے زمیں پر بھیجے گئے تو "سراندیپ" سری لنکا میں انھوں نے پہلا قدم رکھا جس کا نشان سری لنکا کے پہاڑ پر پائے جانے کی روایات ملتی ہیں- اس پہاڑ کی بلندی 797 فٹ ہے- اور یہاں حضرت آدم علیہ السلام کے قدم کا نشان بھی موجود ہے-
 
image
سری لنکا دوسرا ایسا سب سے زیادہ بدترین ملک تھا جسے 2004 میں سونامی نے اپنا شکار بنایا- اس وقت یہاں 30 ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ نصف ملین سے زائد بےگھر ہوگئے-
 
image
سری لنکا مسلسل 25 سال تک خانہ جنگی کا شکار رہا جس دوران 70 سے 80 ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے- بالآخر ان تنازعات کا خاتمہ مئی 2009 میں اس وقت ہوا جب سرکاری فوج نے باغیوں پر مکمل قابو پا لیا-
 
image
سری لنکا دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ چائے مہیا کرنے والا ملک ہے- پہلے تین ممالک میں چین٬ انڈیا اور کینیا شامل ہیں- سری لنکا میں متعدد اقسام کی چائے کی پیداوار ہوتی ہے-
 
image
مشہورِ زمانہ لپٹن چائے بھی سب سے پہلے 1890 میں سری لنکا میں ہی قائم کی گئی تھی اور آج دنیا بھر میں ایکسپورٹ کی جاتی ہے-
 
image
قدیم دور میں سری لنکا دنیا میں سب سے زیادہ دارچینی پیدا بھی کرتا تھا اور اسے ایکسپورٹ بھی کرتا تھا- تاہم اب یہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ دیگر دو ممالک میں انڈونیشیا اور چین شامل ہیں-
 
image
سری لنکا منفرد جانوروں کا گھر بھی کہلاتا ہے- یہاں 125 اقسام ممالیہ جانوروں کی٬ 433 قسم کے پرندے٬ 245 قسم کی تتلیاں٬ 96 قسم کے سانپ٬ 97 قسم کی چھپکلیاں اور 383 قسم کی مکڑیاں پائی جاتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Sri Lanka is a rich and fascinating country that seems to have everything a traveller could possibly desire. The country is one of the best safari destinations outside of Africa with an abundance of wildlife squeezed into its 26 national parks. There are verdant rainforests, misty hills amid fertile tea plantations and miles upon miles of dazzling beaches. You’ve got a perfect holiday destination squeezed into an island a quarter of the size of the UK!