دنیا کی قدیم ترین عمارات

بلاشبہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ماڈرن ٹیکنالوجی نے بےپناہ ترقی کی ہے- اور یہ ترقی ہر شعبے میں دیکھی گئی ہے- اگر ہم بات کریں بلند و بالا اور شاندار عمارات کی تو ہمیں اس دنیا میں بھی ماڈرن ٹیکنالوجی کے کئی کمال دکھائی دیں گے- لیکن اگر ہزاروں سال پہلے کے دور میں جھانکیں تو اس کی چند نشانیاں قدیم عمارات کی صورت میں ہمیں آج بھی دکھائی دیتی ہیں- ٹیکنالوجی نہ ہونے کے باوجود قدیم دور میں بھی ایسی عمارات تعمیر کی گئی جو اپنی مثال آپ ہیں-
 

Treasury of Atreus
یہ قدیم مقبرہ ہے جس کی تاریخ 1250 قبل مسیح سے جاملتی ہے- یہ مقبرہ یونان میں واقع ہے- یہ اپنے وقت کا دنیا کا سب سے بلند ترین اور وسیع ترین گنبد کا حامل مقبرہ تھا- اس یونانی یادگار کو دنیا کی سب سے متاثر کن یادگاروں میں شمار کیا جاتا ہے-

image


Tarxien Temples
یہ ایک قدیم ترین مندر ہے جو کہ مالٹا میں واقع ہے- یہ مندر 3150 قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا جبکہ 1980میں اسے یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا- یہ مندر 3 مختلف حصوں میں تعمیر ہے لیکن ان سب کو ایک دوسرے سے منسلک کردیا گیا ہے-

image


Newgrange
یہ آئرلینڈ کی سب سے قدیم ترین عمارت ہے جو کہ 5100 سال قبل تعمیر کی گئی تھی- یہ عمارت اہرامِ مصر سے بھی زیادہ پرانی ہے- اس عمارت میں کئی چیمبرز قائم ہیں جن میں سے انسانی ہڈیاں اور قبریں دریافت ہوچکی ہیں- ماہرین کا خیال ہے کہ یہ عمارت ماضی میں کوئی مذہبی مقام رہا ہے-

image


La Hougue Bie
یہ جرسی میں واقع ایک تاریخی مقام ہے جس کی تاریخ 3500 قبل مسیح سے جاملتی ہے- دوسری جنگِ عظیم کے دوران اس مقام سے دشمنوں پر نظر رکھی جاتی تھی اس کے علاوہ یہ زیرِ زمین بنکر کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دیتا تھا-

image


Knap of Howar
یہ یورپ کا قدیم ترین پتھروں سے تعمیر کردہ گھر ہے- ماہرین کے مطابق یہ گھر 5500 سال پرانا ہے- تاہم اب یہ مقام اسکاٹ لینڈ کے زیرِ انتظام ہے- اور یہ دنیا کی تیسری سب سے قدیم ترین عمارت ہے-

image

Megalithic Temples of Malta
مالٹا کے اس قدیم مندر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے قدیم ترین اسٹرکچر ہے- یہ مندر تین مخصوص ادوار میں تعمیر کیا گیا- ایک مرتبہ 3500 قبل مسیح میں٬ ایک بار 700 قبل مسیح میں اور ایک بار 5500 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Building is defined as any human-made structure used or intended for supporting or sheltering any use or continuous occupancy. This article attempts to list the some top oldest buildings. The extant freestanding buildings constructed in the world which are the masterpiece of the skill and handwork of the people of that era. Today we become astonished to see these wonders that in so remote ages without any modern technology and machine how so great construction were made.