املوک٬ اس موسم کا وہ پھل جسے کھانے کے صرف فائدے ہی فائدے

املوک ایک ایسا پھل ہے جو بالکل ٹماٹر کی طرح نظر آتا ہے اس پھل کو بہت سے ناموں سے جانا جاتا ہے لیکن زیادہ تر افراد اسے جاپانی ٹماٹر کہتے ہیں۔ املوک ایک ایسا پھل ہے جسے کھانے کے صرف فائدے ہی فائدے ہیں-
 

image


آج کل چونکہ اس پھل کا موسم ہے اس لیے یہ آنے والے دنوں میں آپ کو ہر طرف دکھائی دے گا- اور اس کے قیمتی فائدے دیکھتے ہوئے ایسے افراد کو بھی لازمی اسے اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنانا چاہیے جو اسے پسند نہیں کرتے-

املوک میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی 6 کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔

املوک میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو تیز طاقتور بناتا ہے جس بیماریاں آسانی سے حملہ آور نہیں ہوسکتیں- املوک میں پائے جانے والے وٹامنز جلد بوڑھا ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔
 

image

اس پھل میں شوگر کنٹرول کرنے٬ وزن میں کمی لانے اور قبض کو دور کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اس کے علاو کمر درد ، گلے کی سوزش، خراش، سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد کی صورت میں املوک کا استعمال بہت مفید ہے۔

املوک بڑی آنت کی خرابیوں کو دور کرنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ اس سے نظام انہضام درست رہتا ہے۔ دل کے بیماریوں میں بھی اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ یہ اپینڈکس کے درد اور معدے کی خرابیوں کو بھی دور کرتا ہے۔

املوک میں ایسے غذائی اجزاﺀ بھی موجود ہوتے ہیں جو انسان کو نہ صرف کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ صحت کو مزید بہتر بھی بناتے ہیں-

املوک بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ویسے تو املوک گودے سے بھرا پھل ہے اور اس کی مٹھاس بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر اس پھل کو تقریباً 8 گھنٹوں کے لیے فریزر میں جما دیں، تو اس کا گودا کسی میٹھی آئس کریم سے کم نہیں لگے گا۔
 
image

اس جمے ہوئے پھل کو بیچ سے کاٹ کر چمچ سے اس کا گودا ایسے کھائیں جیسے کپ سے آئس کریم کھائی جاتی ہے-

اس دلچسپ طریقے سے املوک کھانا یقیناً آپ کو پسند آئے گا-

یقیناً اس میٹھے پھل کے فوائد جان کر آپ اس کا استعمال شروع کردیں گے جس کے بعد آپ کو کسی دوا کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Persimmon fruit is a golden yellow, round or oval, flavorful, smooth textured delicacy of the Far East-Asian origin. Its sweet, delicious flesh is packed with much health promoting nutrients such as vitamins, minerals, and antioxidants vital for optimum health.