زندہ لاش

زندگی کی تلخیاں انسان کو زندہ لاش بنا دیتی ہیں۔

زندہ لاش

جونہی میں غسل خانے کے آئینے کی طرف مڑا یہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔ایک جھریوں دار چہرہ، لمبی گھنی مونچھوں، آدھے سر کے بالوں اور میلے کپڑوں میں میرے سامنے کھڑا ہے۔پیلے دانت کے ساتھ میرا منہ چیڑا رہا تھا۔اچانک اس کےہاتھ میری جانب بڑھے اور میرے منہ پر پھرنے لگے پھر کپکپی سی طاری ہوئی، دھڑکن تیز سی ہوئی،میں نے اس ہاتھ کو تھامنے کی کوشش کی تو وہ غائب ہو گیا۔میرے وجود میں سنسنی سی پیدا ہوئی کہ ماہ سال نے مجھے زندہ لاش بنا کر رکھ دیاہے۔

Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 480357 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More