ترکی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ چند دلچسپ حقائق

ترکی یوریشیائی ملک ہے جو جنوب مغربی ایشیا میں جزیرہ نما اناطولیہ اور جنوبی مشرقی یورپ کے علاقہ بلقان تک پھیلا ہوا ہے۔ ترکی کا موجودہ سیاسی نظام 1923ء میں سقوط سلطنت عثمانیہ کے بعد مصطفیٰ کمال اتاترک کی زیر قیادت تشکیل دیا گیا- ترکی ایک خوبصورت ملک ہے جہاں بےشمار قدیم یادگاریں٬ زیرِ زمین شہری٬ مقامات اور کھنڈرات واقع ہیں- یوں تو ترکی سے متعلق اکثر باتوں سے لوگ واقف ہیں لیکن پھر کئی ایسے حقائق ہیں جن کا ذکر عام طور کم ہی سنا جاتا ہے- آج ہم ترکی سے متعلق چند ایسے ہی حقائق کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو یقینی طور پر آپ کے علم میں اضافے کا سبب ہوں گے-
 

image
ترکی کا سرکاری نام ترکی جمہوریہ ہے-
 
image
ترکی ایک ایسا ملک ہے جو دو براعظموں میں واقع ہے- اس ملک کی 97 فیصد زمین ایشیا میں جبکہ باقی یورپ میں ہے- درحقیقت یہ ترکی کا شہر استنبول ہے جو اور یہ دنیا کا واحد شہر ہے جو دو براعظموں میں واقع ہے-
 
image
ترکی کی سرحد 8 ممالک کے ساتھ ملحق ہے جن میں ارمینیا٬ آذربائیجان٬ ایران٬ عراق٬ شام٬ بلغاریہ٬ یونان اور جارجیا شامل ہیں-
 
image
استنبول ترکی کا سب سے بڑا شہر ہے اور یورپ کا تیسرا سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ بھی- تاہم یہ ترکی کا دارالحکومت نہیں ہے- اس ملک کے دارالحکومت کا اعزاز انقرہ کے پاس ہے-
 
image
ترکی کا سب سے بلند ترین پوائنٹ کوہ ارارات ہے جو کہ ایک پہاڑ ہے اور یہ 5137 میٹر بلند ہے-
 
image
ترکی کی آب و ہوا گرم ہے جو کہ فصلوں کی پیداوار کے لیے بہترین ہے- اس کے علاوہ مویشی اور جنگلات اس ملک کی اہم صنعت ہیں-
 
image
مخلتف اشیاﺀ کی پیداوار کے حوالے سے بھی ترکی دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے- یہ گاڑیاں٬ ہوائی جہاز٬ الیکٹرانکس٬ لباس اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات نہ صرف تیار کرتا ہے بلکہ ایکسپورٹ بھی کرتا ہے-
 
image
ترکی کی کرنسی کو ترکش لیرا کہا جاتا ہے-
 
image
قدیم ترین شہر ٹروئے نئے دور کے ترکی میں واقع ہے-
 
image
ترکی کا سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال (soccer) ہے- اس کھیل میں ترکی کی قومی ٹیم سال 2002 میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں تیسرے نمبر پر رہی-
 
image
باسکٹ بال اور والی بال بھی اس ملک کے مقبول ترین کھیل ہیں-
 
image
ترکی سیاحوں کے درمیان بہت زیادہ مقبول ہے کیونکہ یہاں کئی ایسے سیاحتی مقام موجود ہیں جو کہ عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہیں-
 
image
پودوں کی 9000 اقسام میں سے ایک تہائی اقسام ترکی میں پائی جاتی ہیں- اس کے علاوہ 5 منفرد ممالیہ جانوروں کی اقسام اور 52 میٹھے پانی مچھلیوں کی ایسی اقسام یہاں پائی جاتی ہیں جو دنیا میں کہیں اور نہیں ملتیں-
 
image
دنیا کے ایک چوتھائی گلاب کے پھول ترکی میں پیدا ہوتے ہیں-
 
image
ترکی میں اب تک 25 بڑے زلزلے آچکے ہیں اور 1939 میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 تھی-
 
image
ترکی کا سب سے بہترین آرکٹیکٹ Mimar Sinan تھا- یہ 1497 میں عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا تاہم بعد میں اسلام قبول کرلیا- انہوں نے 321 عمارات ڈیزائن کی جن میں سے 85 عمارات آج بھی موجود ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Turkey has a vibrant culture, delicious cuisine, and friendly people. Their landscapes are glorious, making it one of the world’s most enchanting places. The Blue Mosque is popular for its blue walls surrounding its interiors. It is located in Istanbul, which was built in the 1600s. Today, let’s take a look at some interesting facts about Turkey.