موبائل ویڈیو گیم نے خاتون کو بینائی سے محروم کردیا

حال ہی چین سے تعلق رکھنے والی ایک 21 سالہ خاتون مسلسل سمارٹ فون پر مقبول ترین ویڈیو گیم کھلینے کے باعث اپنی دائیں آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئی ہیں-

خاتون جنہیں Wu کے نام سے جانا جاتا ہے نے یکم اکتوبر کو اپنا پسندیدہ موبائل گیم کنگ آف گلوری کھیلتے ہوئے محسوس کیا کہ انہیں دائیں آنکھ سے کچھ دکھائی نہیں دے رہا جس کی وجہ انہوں نے تھکن کو سمجھا جس کے بعد وہ بستر پر سونے چلی گئیں-
 

image


تاہم دوسرے دن جاگنے پر بھی وہ اپنی دائیں آنکھ سے کچھ بھی دیکھنے کے قابل نہیں تھیں جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کی آنکھ کے معائنے کے بعد انکشاف کیا کہ ان کی آنکھ شدید متاثر ہوئی ہے اور آنکھ کی رگوں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے-

عام طور پر یہ صورتحال صرف بڑی عمر کے افراد کے ساتھ ہوتی ہے لیکن Wu کے اسمارٹ فون اسکرین پر مسلسل نظریں جمائے رکھنے کی وجہ سے ان کی آنکھ کی یہ حالت ہوئی-

Wu نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ آفس سے آنے کے بعد اسمارٹ فون پر مسلسل 7 سے 8 گھنٹے تک اپنا پسندیدہ ویڈیو گیم کھیلتی رہتی تھیں جبکہ آفس میں بھی ان کی نظریں زیادہ تر کمپوٹر اسکرین پر ہی مرکوز ہوتی تھیں-
 

image

نوجوان خاتون اب تک اسپتال میں ہی ہیں جہاں ڈاکٹر ان کی بینائی بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب تک بہت معمولی بہتری آئی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A 21-year-old woman from Dongguan, China, was recently diagnosed with with retinal artery obstruction in her right eye, after playing a popular smartphone game almost non-stop. The woman, known only as Wu, apparently noticed that she couldn’t see anything with her right eye on October 1st, while playing her favorite mobile game, King of Glory.