مختلف خوبصورت اور پرکشش قدرتی مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے
دیکھنا ہمیشہ سے ہی ایک منفرد تجربہ رہا ہے کیونکہ بعض اوقات انسانی آنکھ
قدرتی مناظر میں چھپے ان دلچسپ پہلوؤں کو دیکھنے سے قاصر رہتی ہے جنہیں ایک
شاندار تصویر اجاگر کر دیتی ہے- نیشنل جیو گرافک کی جانب سے ہر سال کی
مانند اس سال بھی نیچر فوٹوگرافر آف دی ائیر کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے-
اس مقابلے میں شرکت کے لیے قدرتی مناظر کے حوالے سے مختلف شعبوں کے لیے
تصاویر بھی جاسکتی ہیں- ان شعبوں میں سرزمین٬ ماحولیات اور جانوروں کی
تصاویر شامل ہیں- تصاویر ارسال کرنے کی آخری تاریخ 12 نومبر 2017 مقرر کی
گئی- تاہم اب تک اس مقابلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں
مختلف قدرتی مناظر٬ جانوروں اور ماحولیات پر مبنی انتہائی شاندار اور دلچسپ
تصاویر بھیجی گئی ہیں جنہیں نیشنل جیو گرافک کی جانب سے شائع بھی کیا گیا
ہے- مقابلے میں شریک چند شاندار تصاویر مختصر تفصیل کے ساتھ ہم یہاں اپنے
قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں-
|
|
یہ خوبصورت تالاب شمالی ناروے کے Lofoten جزائر پر واقع ہے اور اس کی یہ
تصویر Felix Inden نے کھینچی ہے- تالاب میں موجود سفید ریت اسے مزید پرکشش
بناتی ہے-
|
|
مادہ ریچھ اور اس کے 3 ماہ کی عمر کے بچے کی یہ تصویر Anat Gutman نے
کھینچی ہے- فوٹوگرافر کا کہنا ان دونوں جانوروں کا اس طرح سے گزرنا ایک
شاندار منظر تھا-
|
|
Cameron McFarlane نے دیوقامت cuttlefish کی یہ شاندار تصویر جنوبی
آسٹریلیا کے Whyalla کے ٹھنڈے پانیوں میں کھینچی یہاں ہزاروں کی تعداد میں
cuttlefish پائی جاتی ہیں-
|
|
Csaba DarÛczi صبح کے وقت اپنے گھر کی طرف رواں دواں تھے کہ انہیں ایک جگہ
بڑی تعداد میں موجود ہنس دکھائی دیے- انہوں نے اس دلچسپ منظر کو ڈرون کیمرے
کی مدد سے ہمیشہ کے لیے قید کر لیا-
|
|
پرکشش مقام پر موجود یہ ریلوے ٹریک جاپان کے دو شہروں Niigata اور
Fukushima کو آپس میں منسلک کرتا ہے- اس خوبصورت لیکن کسی حد تک خطرناک
ریلوے ٹریک پر سے گزرتی اس ٹرین کی یہ تصویر Teruo Araya نے کھینچی ہے-
|
|
جاپان کے Jigokudani snow monkey park میں ایک چھوٹا بندر سر کے مساج سے
لطف اندوز ہورہا ہے اور آنکھیں بند کیے پرسکون انداز میں لیٹا ہوا ہے- اس
قیمتی لمحے کی یہ تصویر Lance McMillan نامی فوٹوگرافر نے کھینچی ہے-
|
|
بل کھاتے سانپ کی مانند دکھائی دینے والی یہ منفرد شاہراہ رومانیہ میں واقع
ہے اور اس سڑک کی یہ دلچسپ تصویر Calin Stan نامی فوٹوگرافر نے کھینچی ہے-
|
|
مینڈک قریب انتہائی قریب سے یہ تصویر بھارتی ریاست Karnataka کے جنگلات میں
کھینچی گئی ہے- نیلی آنکھوں والے اس مینڈک کی یہ شاندار تصویر Angad
Achappa نے کھینچی ہے-
|
|
یہ کینیڈا کے مقبول ترین پہاڑ ہیں جنہیں دنیا Mackenzie
کے نام سے جانتی ہے- اور خوبصورت پہاڑوں کی یہ شاندار تصویر Alain Boudreau
نامی فوٹوگرافر نے کھینچی ہے-
|
|
رومانیہ کے علاقے Transylvania کے ایک دلکش مقام کی یہ پرکشش تصویر صبح کے
وقت سورج طلوع ہونے کے فوراً بعد کھینچی گئی- یہ تصویر Sebastiaenنے کھینچی
ہے- |