دنیا کے چند پراسرار مقامات جن سے آپ واقف نہیں

برمودہ ٹرائینگل سے تو ہر کوئی واقف ہے جس کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ پراسرار مقامات میں کیا جاتا ہے اور کتابوں میں سب سے زیادہ ذکر بھی اسی کے بارے میں ملتا ہے لیکن عجیب بات یہ ہے دنیا کے دیگر پراسرار مقامات کے بارے میں کم ہی بات کی جاتی ہے- جی ہاں دنیا میں کئی اور پراسرار مقامات بھی ایسے موجود ہیں جو سائنسدانوں کے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں- آج ہم آپ کو دنیا کے دیگر پراسرار مقامات کے بارے میں بتائیں گے-
 

Lake Anjikuni
کینیڈا کی اس جھیل کو بھی ایک پراسرار مقام قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ 1930 میں رونما ہونے والا ایک عجیب و غریب واقعہ ہے- اس جھیل کے کنارے ایک گاؤں آباد ہوا کرتا تھا جس کے تمام باشندے 1930 میں اچانک راتوں رات کہیں غائب ہوگئے اور آج تک ان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا- تعجب کی بات یہ ہے کہ ان باشندوں کے گھر اور سامان اپنی جگہ پر ایسے ہی موجود تھا جیسے کہ یہ لوگ ابھی واپس آئیں گے-

image


Bigelow Ranch
یہ علاقہ امریکہ میں واقع ہے اور گزشتہ چند سالوں سے یہاں عجیب اور پراسرار واقعات رونما ہورہے ہیں- کبھی لوگوں کو یہاں جانوروں کے کٹے اعضاﺀ دکھائی دیتے ہیں تو کبھی آسمان اڑتی پراسرار اشیاﺀ- اب اس مقام کو نیشنل انسٹیٹیوٹ فور ڈسکوری سائنس کے Robert Bigelow نے خرید لیا ہے- اس علاقے کے سابقہ مالک نے یہ مقام انہی واقعات سے خوفزدہ ہو کر فروخت کیا ہے-

image


Point Pleasant
مغربی ورجینیا کے اس مقام پر رہنے والی آبادی ماضی میں اکثر شکایت کرتی نظر آتی تھی کہ انہیں یہاں ایک پراسرار مخلوق دکھائی دیتی ہے- ان رہائشیوں کے مطابق وہ اس مخلوق کی لمبائی تقریباً 7 فٹ ہوتی ہے جبکہ آنکھیں اتنی لال ہوتی ہیں جیسے کہ کوئی دہکتا ہوا انگارہ اور اس کے بڑے بڑے پِنکھ بھی ہیں- تاہم جب 1967 میں یہاں موجود ایک پُل کو منہدم کیا گیا اس کے بعد سے اس مخلوق کے دکھائی دینے کے بارے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی-

image


San Luis Valley
امریکہ کی ریاست کولاراڈو کے اس علاقے میں گزشتہ چند سالوں سے آسمان پر پرواز کرتی ایسی پراسرار اشیاﺀ (UFO) دکھائی دے رہی ہیں جن کے بارے میں کسی کے پاس کوئی وضاحت موجود نہیں- اس کے علاوہ یہاں کے مقامی کسانوں کی جانب سے ان پراسرار اشیاﺀ کے دکھائی دینے کے بعد اگلے روز بےدردی سے ہلاک ہونے والے ان کے جانوروں کے بارے میں خبریں بھی موصول ہوتی ہیں- مسلسل رونما ہونے والے ان واقعات کے بعد ان پراسرار اشیاﺀ پر نظر رکھنے کے لیے یہاں ایک واچ ٹاور بھی قائم کر دیا گیا ہے-

image


Superstition Mountains
یہ پراسرار پہاڑ ایریزونا کے علاقے فونیکس میں واقع ہیں اور امریکہ کے ایک مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والا افراد کا ماننا ہے کہ اس پہاڑی میں جہنم کا دروازہ موجود ہے- اس کے علاوہ ان لوگوں کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ یہاں ‘Tuar-Tums’ لوگ آباد ہیں- تاہم اس میں سے کسی بھی دعویٰ کو آج تک ثابت نہیں کیا جاسکا- لیکن ایک بات پورے یقین کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ اس جگہ کی ویرانی کو دیکھتے ہوئے شاید کوئی انسان ایسا ہوگا جو یہاں رات بسر کرنے کا حوصلہ رکھتا ہوگا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

As the famous playwright William Shakespeare noted in his play Hamlet, “There are more things in Heaven and Earth, Horatio, than are dreamt of in your philosophy”. With these words Shakespeare hits the nail on the head – the most weirdest things are very often found in real life rather than our imaginations. Nothing sums this up more than the spine-chilling and downright creepy places that have fascinated us throughout history. We round up the ten most mysterious of them here: