برما۔۔۔ عالمی لابی کی سازش!

 بدھ مت سردار کاہن جو خدا کا مجسم اوتار خیال کیا جاتا ہے دلائی لاما کہلاتا ہے ۔جب چین نے تبت پر قبضہ کیا تو دلائی لاما ہندوستان میں آ کر مقیم ہو گیا البتہ ایک دوسرا مذہبی پیشوا پنجن لاما وہیں رہا ۔ 2008 میں چین کی حکومت نے اکیس دہشتگردانہ کاروائیوں کی لسٹ جا ری کی جس کے پیچھے اس وقت کے تبتی دلائی لاما آشن وراتھوکا ہاتھ ہے انکشاف کیا گیا اور اس کو دہشتگرد قرار دے دیا گیا جبکہ اس وقت کے تبتی ہاؤس سپیکر پیلوسی نے اپنے ایک بھارتی دورے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دلائی لاما کو معصوم قرار دیا اور چینی حکومت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔اس کے بعد آشن وراتھو نے پیلوسی کو کامیاب بھارتی دورے کی مبارک باد دی اور اس کے گلے میں سونے کا سکارف اعزاز کے طور پر ڈالا ۔ان دہشتگردانہ کاروائیوں میں پولیس اہلکاروں سمیت اکیاسی افراد ہلاک جبکہ چھ سو تئیس افراد زخمی ہوئے تھے بعد ازاں دلائی لاما تبتی دارالحکومت لہسا میں پر تشدد کاروائیوں میں اور چین میں بھی شر پسندی اور مذہبی منافرت جیسی کاروائیوں میں ملوث پایا گیا اور پھر چین نے تبتی سرحدوں پر بند اور ، خار دار تاریں لگا کر ان فتنوں کو چین میں گھسنے سے کنٹرول کیا وہ دلائی لاما جو ان سب کے پیچھے تھا اچانک بھارت جا کر روپوش ہوگیا ۔ چین کی حکومت نے 2015 میں بدھ مت سردار کاہن آشن وراتھو کو ڈھونگ کہا اور اسے اپنے مذہب پر دھبہ قرار دیا ۔میانمار ایک ایسا ملک ہے جس کی آبادی اسی فیصد سے زائدبدھ مت کے پیروکاروں پر مشتمل ہے جبکہ انہیں میں چار فیصد مسلمان بھی آباد ہیں ،گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر ایک خبر چلائی گئی اور اس پر بڑی بڑی ڈیبیٹ بھی دیں گئیں کہ پاکستان چین کا پٹھو بن چکا ہے ۔ بھارت پہلے بھی پاک چین راہداری منصوبہ اور استحکام کو خراب کرنے کیلئے مختلف غلیظ ہتھکنڈوں میں ملوث رہا ہے ۔ جب اس کے سارے ہربے ناکام ہو چکے تو اس نے ایک نیا کھیل رچایا ہے جو انتہائی حساس ہے ۔ وہی بدھ مت کاہن جو ان دنوں تبت سے بھاگ کر بھارت میں پناہ گزین ہوا تھا اب میانمار میں بدھ مت کا سردار کاہن ہے اور اسی نے بھارت کی ایما ء پر یہ مذموم اور غلیظ احکامات جاری کئے ہیں کہ مسلمانوں کا قتال ان کے مذہب میں جائز ہے حالانکہ کوئی بھی مذہب اپنے پیرو کاروں کو یہ تعلیم نہیں دیتا کہ وہ زمین میں فساد پھیلاتے پھریں ۔ایک دفعہ پہلے بھی برما میں اسی طرح مسلمانوں کا بہیمانہ قتل اور نسل کشی کا کھیل رچایا گیا اور ہزارو ں مسلمانوں کو شہید کر دیا جبکہ لاکھوں ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے اب یہ سلسلہ پھر سے شروع ہوا ہے جس میں دنیا کو یہ دکھایا جا رہا ہے کہ بدھ مت مذہب اسلام کے سخت خلاف ہے اور اسی وجہ سے اس کے پیروکار مسلمانوں کا قتل کرنا ثواب سمجھتے ہیں اور پھر وہاں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع سے پوری دنیا میں پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ پوری دنیا کے مسلمان مشتعل ہو جائیں اور وہ بھی بدھ مذہب کے پیروکاروں کے ساتھ جنگ پر آمادہ ہو جائیں اس طرح کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آنے والی ارضِ پاک کا واحد غیر مذہب دوست چین بھی ان کی مدد کرنے سے منحرف ہو جائے گا ۔ پاکستان کو پہلے ہی افغانستان ،ایران اور بھارت کے راستے گھیرا جا چکا ہے اور اب اس نئی قسم کی سازش سے پاکستانی مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ بدھ مت کے خلاف نکل پڑیں اور پاکستان میں موجود چینی باشندوں کو پاکستان سے نکال بھگائیں مذہب چاہے کوئی بھی ہو وہ اپنی قوم کا ایک حساس پہلو ہوتا ہے اور بہت جلد آگ پکڑتا ہے چینی قوم بھی بدھ مت کی پیرو کار ہے لیکن وہ تبتی بدھ مت سردار کاہن کو فتنہ سمجھتے ہیں جبکہ بھارت کے تبت کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں ۔ اب یہاں کڑیا ں مل رہی ہیں کہ جب اقتصادی راہداری منصوبے کا آغاز کیا گیا تو پاکستان پر سیاسی ، خارجی ، داخلی ،انتہا پسندی ، شر پسندی ، فرقہ واریت سمیت برما میں مسلمانوں کو بدھ مت لوگوں سے ذلیل و خوار کروا کر مذہبی منافرت کا بھی حملہ کیا گیا،کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر مظالم و بربریت کی انتہا کر دی گئی،بھارت میں بھی مسلمانوں کو اپنی عبادتِ خداوند سے محروم کرنے کی مذموم کوششیں کی گئیں اور اب جب پاکستانی معیشت مستحکم ہونے کو ہے تو پھر سے وہی پالیسی اختیار کی گئی ہے اور پاکستان مخالف لابی اس سے بعض نہیں آئے گی۔یہاں سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب وہاں کوئی انسانی حقوق کی تنظیمیں موجود نہیں ،اقوامِ متحدہ ملوث نہیں اور مسلمان تو ویسے ہی ظلم کی چکی میں پِس رہے ہیں ان کے پاس وسائل نہیں تو یہ سب ویڈیوز اور داستانیں کون دنیا میں پھیلا رہا ہے؟ اس کا جواب میرے پاس تو یہی ہے کہ وہی لوگ ہیں جو ظالم ہیں اور پوری دنیا میں امن دشمن ہیں انہی کی رچائی گئی یہ ایک سازش ہے ۔جہاں مسلم آبادی زیادہ ہو وہاں طالبان اور داعش کی موجودگی کا الزام لگا کر اس ملک کو خود ساختہ جنگ میں جھونک دیا جاتا ہے اور جہاں کم ہوں ان پر مظالم کی انتہا کر دی جاتی ہے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی ساٹھ سالہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان جتنا بھی کر لے لیکن امریکہ کبھی خوش نہیں ہوا۔ اس کے پیچھے واضح طور پر امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کی لابی نظر آتی ہے جو کم سے کم پاکستان کو کبھی بھی مستحکم ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے ۔میری پاکستانی مسلمانوں سے استدعا ہے کہ وہ دشمن کے رچائے ہوئے اس کھیل سے ہر ممکن بچنے کی کوشش کریں اور جو ویڈیوز انہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے موصول ہوں انہیں ہرگز آگے نہ پھیلائیں کیونکہ ایک طرح سے یہ آپ انہی کا کام کر رہے ہیں اور میانمار میں جو بدھ مت کا سردار کاہن ہے وہ چین کو مطلوب ہے جس کی واضح ڈھال بھارت اور میانمار حکومت بنی ہوئی ہے دنیا کا کوئی بھی مذہب انسانیت کو قتل کرنے کا درس نہیں دیتا ۔پاک چین دوستی ازل سے ابد تک قائم رہے گی خواہ دشمن کے مذموم ارادے اسے توڑنے پر مصر ہیں ۔
 

Malik Shafqat ullah
About the Author: Malik Shafqat ullah Read More Articles by Malik Shafqat ullah : 235 Articles with 166841 views Pharmacist, Columnist, National, International And Political Affairs Analyst, Socialist... View More