چین: جھینگر سونے سے بھی مہنگے٬ کیا کام لیا جارہا ہے؟

کیا آپ سوچ سکتے ہیں ایک چھوٹا سا جھینگر جس کے شور سے اکثر ہم تنگ آجاتے ہیں وہ کسی کے نزدیک سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہوسکتا ہے؟ جی ہاں چین میں ہزاروں سال سے جھینگر لڑانے کا ایک کھیل انتہائی مقبول چلا آرہا ہے- یہاں تک کہ یہ ایک بڑی صنعت کی صورت اختیار کرچکا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا چینی معیشت میں ایک اہم کردار ہے-
 

image


یہ صنعت چین کے ایک گاؤں میں قائم ہے جہاں بڑے بڑے جھینگر پائے جاتے ہیں اور انہیں 7661 ڈالر کے عوض فروخت کیا جاتا ہے- چینی گاؤں Sidian میں پائے جانے والے جھینگر نہ صرف جسامت میں بڑے ہوتے ہیں بلکہ انتہائی جارحانہ رویے کے حامل بھی ہوتے ہیں- اور یہی دونوں خصوصیات اس کھیل کے کے لیے اہم قرار دی جاتی ہیں-

چینی شہنشاہوں نے ان مخصوص جھینگروں کے ذریعے متعدد مقابلے جیتے ہیں- اور آج ان جھینگروں پر بھاری رقوم خرچ کی جارہی ہیں تاکہ اس انوکھے کھیل میں اپنے حریف کو شکست دی جاسکے-
 

image

موسمِ گرما کے اختتام پر اور موسمِ خزاں میں اس گاؤں کے رہائشی اور آس پاس کے دیگر گاؤں کے رہائشی بڑی تعداد میں یہاں جھینگر پکڑنے پہنچتے ہیں کیونکہ یہ بہترین موقع ہوتا ہے- دوسری جانب ملک بھر سے ان جھینگروں کے خریدار اس گاؤں میں پہنچتے ہیں اور بھاری قیمت ادا کر کے انہیں خرید لیتے ہیں- ان خریداروں کی رہائش کے لیے گاؤں میں باقاعدہ ہوٹل بھی قائم کیے گئے ہیں-

ان جھینگروں کو لڑائی کی ٹریننگ دی جاتی ہے اور جو جھینگر لڑائی کے قابل ہوجاتا ہے اس کی قیمت بھی بلند ہوجاتی ہے- یہ گاؤں ان جھینگروں کی خریدو فروخت کی چین کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے- اس گاؤں کا تقریباً ہر گھر اس کاروبار سے وابستہ ہے-
 

image

رواں سال اس گاؤں کے ایک کسان نے صرف 2300 ڈالر کا ایک جھینگر فروخت کیا جبکہ سب سے مہنگا جھینگر 7661 ڈالر میں فروخت کیا گیا- جھینگروں کی لڑائی کا یہ مقابلہ چینی ثقافت کا ہی ایک حصہ ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Cricket fighting has been popular in China for thousands of years, and with the country in full economic boom, fans of the “sport” are investing more money into it than ever before. One town in particular has built an entire industry around the genetically-superior crickets living in the surrounding fields, and for good reason, as the best specimens can reportedly sell for up to 50,000 yuan ($7,661).