اس تصویری پہیلی کا جواب ہے آپ کے پاس؟ عجیب و غریب معمہ

گزشتہ عرصے سے انٹرنیٹ پر ایسی دلچسپ تصاویر شئیر کی جارہی ہیں جن کی حقیقت کو سمجھنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے اور آپ آخر تک یہ فیصلہ نہیں کرپاتے کہ تصویر میں ہو کیا رہا ہے؟

مثال کے طور پر انٹرنیٹ ایک تصویر ایسی شئیر کی گئی جس میں یہ معلوم کرنا مشکل تھا کہ بلی سیڑھیاں اتر رہی ہے یا کہ چڑھ رہی ہے- بلی کی یہ انوکھی تصویر دراصل صرف فوٹوگرافر نے ایسے زاویے سے کھیںچی کہ تصویر دیکھنے والوں کے لیے اس کی حقیقت کا پتہ لگانا ناممکن ہوگیا-
 

image


اور اب انٹرنیٹ پر ایک اور ایسی تصویری پہیلی شئیر کی گئی ہے جس میں بظاہر ایک خاتون کو گھوڑے کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے- لیکن سوال یہاں یہ پیدا ہورہا ہے کہ یہ خاتون گھوڑے کے ساتھ آرہی ہیں یا پھر جارہی ہیں؟

فوٹوگرافر نے یہ تصویر ایسی کمالِ ہوشیاری کے ساتھ بنائی ہے کہ لاکھ کوشش کے باوجود بھی انسان خاتون اور گھوڑے کے آنے یا جانے کا فیصلہ نہیں کرپاتا- تصویر دیکھنے پر اگر کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خاتون اور گھوڑا آرہے ہیں تو اگلے ہی لمحے ایسا لگنے لگتا ہے کہ نہیں دونوں جارہے-
 

image


ہم تو ناکام رہے اس تصویری پہیلی کا حل نکالنے میں٬ چلیے آپ اپنی قسمت آزمائیے اور اس کے حل سے تبصرے (کمنٹس باکس) کی صورت میں آگاہ کیجیے:

YOU MAY ALSO LIKE:

in the picture you will see silhouette of a woman and a horse. How good are your eyes?? Are they coming or going? So were you able to solve the riddle? leave your answers in the comment section.