چین دنیا کی سب سے تیز رفتار ٹرین بنانے میں کامیاب

چین دنیا کی سب سے تیز رفتار ٹرین بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے اور اب جلد ہی یہ ٹرینیں ریلوے ٹریک پر دوڑتی دکھائی دیں گی- ان تیز رفتار ٹرینوں میں 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت موجود ہوگی-
 

image


یعنی یہ اس ٹرین کے ذریعے آپ صرف ساڑھے چار گھنٹے میں کراچی سے لاہور پہنچ سکتے ہیں- یہ فاصلہ 790 میل سے کچھ زائد بنتا ہے-

چینی حکام کے مطابق یہ تیز رفتار ٹرینیں ریلوے ٹریک پر 21 ستمبر سے اپنی خدمات سرانجام دیتی دکھائی دیں گی-

حکام کا کہنا ہے کہ“ اگرچہ ان تیز رفتار ٹرینوں کی حد رفتار 400 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے لیکن انہیں 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جائے گا“-

جون میں متعارف کروائی جانے والی ان تیز رفتار ٹرینوں کی تیاری پر 360 ارب ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔
 

image


چین میں اب تک تیز ترین ٹرینوں کے لیے 20 ہزار کلومیٹر سے زائد ٹریک بچھایا جاچکا ہے اور 2020 تک اس میں مزید دس ہزار کلومیٹر کے اضافے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

China once held the title for the world’s fastest train, but a devastating crash in 2011 forced the country to slow down their transits, lest they experience another tragic event.