شادی شدہ لڑکی سے ملاقات کی خواہش اور ایک شرط

معروف عالم دین حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمتہ اللہ نے اپنے خطبات میں ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ ایک لڑکے کو لڑکی سے محبت ہو گئی لیکن اس لڑکی کی کسی اور شخص کیساتھ شادی ہو گئی ، لڑکا بڑی پریشانی میں پڑ گیا آخر ہمت کر کے اس نے لڑکی کو خط لکھا کہ بی بی ! میں نے تمہارے ساتھ شادی کو بہت کوشش کی مگر قسمت میں ہم دونوں کا ساتھ نہیں لکھا تھا .میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ ایک دفعہ ملاقات کر لیں اس کیلئے جو بھی شرط یا فرمائش کریں گی وہ میں پوری کروں گا . لڑکی نیک اور اچھے اخلاق کی مالک تھی اس نے کہا حضرت فاروق اعظم ؓ کے پیچھے چالیس دن تک نماز باجماعت پڑھ لو پھر جہاں بلائیں گے میں حاضر ہو جاؤں گی .

لڑکا پہلے لڑکی کے مکان کے کئی چکر لگاتا مگر چالیس دن گزرنے کے بعد اس نے لڑکی کے گھر کی طرف جانا بند کر دیا. چالیس دنوں بعد لڑکی نے اس لڑکے کو پیغام بھجوایا کہ اگر میری فرمائش پوری کی ہے تو میں حاضر ہوں ؟

بتائیں مجھے کہاں آنا ہے ؟ لڑکے کا چالیس دن تک باجماعت نماز پڑھنے سے دل صاف ہو گیا اور اس نے لڑکی کو جواب میں کہا پہلے میرے دل میں آپ کی محبت تھی مگر اب اللہ تعالیٰ کی محبت سما گئی ہے اب آپ کا اور میرا راستہ علیحدہ ہے ،لڑکی نے یہ واقعہ اپنے خاوند کو بتایا، اس کے خاوند نے فاروق اعظم کو یہ بات بتائی تو آپ ؓ نے فرمایا اللہ نے سچ فرمایا: بے شک نماز لوگوں کو بے حیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے .

YOU MAY ALSO LIKE: