چاند گرہن اور سورج گرہن کی چند شاندار تصاویر

چاند گرہن اور سورج گرہن دنیا کی ایسی حقیقتیں ہیں جن پر مدتوں سے تحقیق کی جارہی ہے اور ان کے مثبت یا منفی اثرات کا پتہ لگایا جارہا ہے- یہی وجہ ہے کہ سائنسدانوں نے چاند گرہن اور سورج گرہن کے مناظر دیکھنے کے وقت مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے رکھا ہے- تاہم ہم یہاں صرف آپ کے سامنے گزشتہ چند سالوں کے دوران مخلتف ممالک کے مخصوص شہروں میں رونما ہونے والے چاند گرہن اور سورج گرہن کی چند شاندار تصاویر پیش کر رہے ہیں-
 

image
سورج گرہن کی یہ دلچسپ تصویر سال 2015 میں آئس لینڈ کے شہر Höfn میں کھینچی گئی-
 
image
یہ بھی سورج گرہن کا ہی منظر ہے جسے سال 2012 میں امریکی ریاست ایریزونا کے معروف گرینڈ کینن نیشنل پارک میں کیمرے میں محفوظ کیا گیا-
 
image
یہ سال 2011 میں چیک ری پبلک کے شہر Jihlava میں ہونے والے چاند گرہن کا منظر ہے-
 
image
بھارتی شہر گواٹی میں ہونے والا سورج گرہن٬ یہ تصویر سال 2009 میں کھینچی گئی-
 
image
سال 2008 میں برطانوی شہر Upminster میں ہونے والے سورج گرہن کا ایک دلچسپ منظر-
 
image
Oceania کے مارشل جزائر پر کیمرے میں محفوظ کیا جانے والا سورج گرہن کا نظارہ جو کہ سال 2008 میں ہوا-
 
image
یہ سورج گرہن کا منظر سال 2006 میں یونان کے شہر Kastellorizo کا ہے-
 
image
سال 2005 میں پاکستان میں بھی سورج گرہن ہوا اور یہ سورج گرہن کا منظر پاکستان کے شہر کراچی میں ریکارڈ کیا گیا-
 
image
یہ کوسٹاریکا کے شہر Puntarenas میں ہونے والے سورج گرہن کا ایک شاندار نظارہ ہے جو کہ سال 2001 میں ہوا-
 
image
یہ دلچسپ نظارہ سال 2001 میں زمبیا کے شہر Lusaka میں ہونے والے سورج گرہن کا ہے-
 
image
چاند گرہن کا یہ دلکش منظر رواں سال یونان کے شہر Sounion میں فوٹوگرافر نے کیمرے میں محفوظ کیا-
 
image
یہ دلچسپ نظارہ بھی چاند گرہن کا ہے جو کہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال 2015 میں دیکھنے کو ملا-
 
image
سال 2015 میں Belarus کے شہر Turets میں ہونے والے چاند گرہن نے کچھ ایسا منظر پیش کیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

A look at some of the most breathtaking images of solar and lunar eclipses from around the world. Like Höfn, Iceland (2015) or Grand Canyon National Park, Arizona, US (2012)