ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسے شہر میں رہائش
اختیار کرے جسے ہر قسم کی سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے بہترین قرار دیا
جاتا ہو- لیکن کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ دنیا کے بہترین شہر ہیں کونسے؟
اگر نہیں تو آئیے ہم بتاتے ہیں٬ عالمی نشریاتی ادارے ’دی اکانامکس‘ نے دنیا
بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ ڈان نیوز کے
مطابق یہ رپورٹ ہر سال جاری کی جاتی ہے، جس میں دنیا بھر کے کم سے کم 140
شہروں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لے کر شہروں کو رہائش کے لیے بہتر سے
بہتر کا درجہ دیا جاتا ہے۔ سال 2017 کی رپورٹ کے مطابق جائزے کے لیے دنیا
کے تمام براعظموں کے 140 شہروں کا جائزہ لیا گیا۔ شہروں میں صحت، تعلیم،
تعمیر و ترقی کے بنیادی ڈھانچے، کاروبار سے متعلق استحکام اور ثقافت و
ماحول کی بہتر سہولیات کو دیکھ کر ان کی درجہ بندی کی گئی۔ دنیا کے 140
شہروں میں پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے، جو رہائش کے لیے بہترین
شہروں میں 134 ویں نمبر پر ہے۔ رہائش کے لیے دنیا کے 10 بہترین شہروں میں
آسٹریلیا اور کینیڈا کے تین تین، جب کہ نیوزی لینڈ، جرمنی، فن لینڈ اور
آسٹریا کا ایک ایک شہر شامل ہے۔
|
|
رہائش کے لیے دنیا کا سب سے بہترین آسٹریلوی شہر میلبورن ہے
|
|
دوسرے نمبر پر بہترین شہر آسٹریا کا درالحکومت ویانا ہے
|
|
کینیڈین شہر وینکوور تیسرے نمبر پر ہے
|
|
کینیڈا کا شہر ٹورنٹو رہنے کے لیے دنیا کا چوتھا بہترین شہر ہے
|
|
کینیڈا کا شہر کیلگری فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے
|
|
آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ چھٹے نمبر پر ہے
|
|
آسٹریلیا کا ہی شہر پرتھ رہنے کے لیے بہترین شہروں میں ساتویں نمبر پر ہے
|
|
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کا نمبر آٹھواں ہے
|
|
فن لینڈ کا دارالحکومت ہلسنکی رہنے کے لیے دنیا کا نواں
بہترین شہر ہے
|
|
جرمن شہر ہیمبرگ رہنے کے لیے دنیا کا دسواں بہترین شہر ہے
|
|
اس رپورٹ میں پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے جو کہ 134 ویں نمبر پر ہے۔ |