عام طور پر انسان زندہ رہنے کے لیے مختلف غذائیں استعمال
کرتا ہے جس میں کچھ کچی کھائی جاتی ہیں تو کچھ پکا کر لیکن ایک برطانوی
نوجوان ایسا بھی ہے جو صرف کیلے کھا کر زندگی گزار رہا ہے جبکہ اسے کوئی
بیماری بھی نہیں-
|
|
21 سالہ Dane Nash روزانہ 80 فیصد کیلوریز صرف کیلے
کھا کر حاصل کرتے ہیں اور وہ ایک ہفتے کے دوران 150 کیلے کھا جاتے ہیں-
ڈاکٹروں کے خبردار کرنے کے باوجود ڈین کا کہنا ہے کہ انہیں اس غذا سے صحت
اور چستی حاصل ہوتی ہے-
ڈین نے دو سال قبل اپنے کیل مہاسوں سے نجات کا حل یہ نکالا تھا کہ وہ آئندہ
صرف کچی غذائیں کھائیں گے کیونکہ ان کے نزدیک دنیا میں ہر قسم کا جانور کچی
غذا کھاتا ہے اور انسان ہی غذا کو پکا کر کھاتا ہے جو کہ صحیح نہیں ہے-
ڈین کی غذا میں صرف کیلے٬ بیریز٬ پالک اور دیگر ہرے پتوں والی سبزیاں شامل
ہوتی ہیں- اور اس سب میں زیادہ تر کیلے کھائے جاتے ہیں جبکہ باقی اشیاﺀ وہ
دن کے مختلف اوقات میں کھاتے ہیں- اور یہ اشیاﺀ بھی کیلوں کے ساتھ مکس کر
کے کھائی جاتی ہیں-
|
|
تاہم ماہرین ڈین کے اس غذائی طریقہ کار سے متفق نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے
کہ اس طرح ڈین دیگر کئی اہم غذائی اجزاﺀ سے محروم ہورہے ہیں جو ان کی صحت
کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہیں-
|