انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی سچائیاں٬آپ کتنے باخبر؟

انٹرنیٹ کے ذریعے آج ہم پوری دنیا سے منسلک رہتے ہیں اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال سے ہماری واقفیت رہتی ہے- یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ کو ایک انقلابی ایجاد قرار دیا جاتا ہے- لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ تو آپ کو باخبر رکھتا ہے لیکن آپ انٹرنیٹ کے بارے میں کتنی خبر رکھتے ہیں- جی ہاں انٹرنیٹ سے متعلق بنیادی باتیں تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن اس سے چند ایسے دلچسپ حقائق بھی وابستہ ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں-
 

image
دنیا کی سب سے پہلی ویب سائٹ مارچ 1989 میں متعارف کروائی اور یہ ویب سائٹ آج بھی لائیو ہے-
اس ویب سائٹ کا ایڈریس https://info.cern.ch/hypertext/WWW/Bibliography.html یہ ہے-
 
image
انٹرنیٹ کی دنیا میں روزانہ تقریباً 247 بلین ای میل بھیجی جاتی ہیں- تاہم ان میں سے 90 فیصد اسپیم یا وائرس پر مشتمل ہوتی ہیں- اس لیے کسی بھی ای میل کو کھولتے وقت ہمیشہ احتیاط سے کام لیجیے-
 
image
دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ٹوئٹر پر سب سے پہلا ٹوئیٹ 21 مارچ 2006 کو کیا گیا جو کہ ٹوئٹر کے بانی Jack Dorsey نے کی-
 
image
آپ یوٹیوب کو ایک وسیع آن لائن میڈیا کے طور پر تو جانتے ہیں لیکن آپ یہ نہیں جانتے کہ روزانہ صرف ایک منٹ کے مختصر سے عرصے کو دوران یوٹیوب پر 300 گھنٹوں پر مشتمل ویڈیوز اپ لوڈ کردی جاتی ہیں-
 
image
چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 632 ملین ہے اور خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس میں سے 23 ملین صارفین مکمل طور پر اسے ایک نشے کی مانند استعمال کرتے ہیں اسی لیے چین میں انٹرنیٹ کی عادت چھڑانے کے لیے باقاعدہ طور پر کیمپ قائم کیے گئے ہیں- ایسا چینی صارف جو 6 گھنٹے سے زائد وقت تک انٹرنیٹ کا استعمال کرے اسے اس کا عادی قرار دے دیا جاتا ہے-
 
image
عام طور پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ انٹرنیٹ ٹریفک زیادہ تر جیتے جاگتے انسانوں پر مشتمل ہے جو ایک ویب سائٹ سے دوسری ویب سائٹ پر آتی جاتی رہتی ہے لیکن یہ حقیقت نہیں ہے- اصل میں یہ ٹریفک خودکار سسٹم آتی جاتی رہتی ہے جس کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں-
 
image
گزشتہ چند سالوں کے دوران ٹوئٹر سوشل میڈیا کی دنیا کی ایک مقبول ترین ویب سائٹ بن کر ابھرا ہے- آج روزانہ 500 ملین سے زائد ٹویٹ کی جاتی ہیں جن میں خبریں٬ تبصرے یہاں تک کہ کیا کھایا اور پیا گیا یہ سب بھی شامل ہوتا ہے-
 
image
کیا آپ جانتے ہیں کہ مختلف سافٹ وئیر کی مدد سے روزانہ 30 ہزار ویب سائٹس ہیک کرلی جاتی ہیں-
 
image
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی امریکہ کی 88 فیصد جبکہ ناروے کی 98 فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

There are many facts about the internet but today, we’re going to show you some of the most interesting ones. The history of the internet dates back to the 1950s with the development of electronic computers. However, the anniversary of the World Wide Web, the modern day internet, started with British computer scientists Tim Berners-Lee.