فیس بک٬ پاکستانی شہری کو جرمانے اور قید کی سزا

آج پاکستان میں سائبر کرائم میں ملوث ایک اور پاکستانی کو سزا سنا دی گئی- مجسٹریٹ فاروق اعظم سہیل نے پاکستانی شہری اظہر صفدر کو نوجوان لڑکی کو فیس بک پر ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کے جرم میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی-
 

image


اظہر صفدر کو ایف آئی اے نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر کاروائی میں استعمال ہونے والے موبائل فون سمیت گرفتار کیا تھا- جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا اور جرم ثابت ہونے پر مجسٹریٹ فاروق اعظم نے اظہر صفدر کو 14 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی-

اظہر صفدر کے وکیل نے عدالتی کاروائی کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے یہ موبائل ایک منصوبے کے تحت اس مقام سے دریافت کیا جہاں سے میرے مؤکل کو گرفتار کیا گیا تاہم اس موبائل فون کا میرے مؤکل سے کوئی تعلق نہیں ہے-

لیکن اظہر صفدر کے وکیل اپنے مؤقف کو درست اور مؤکل کو بے قصور ثابت کرنے میں ناکام رہے جبکہ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ موبائل فون کو ٹھوس ثبوت قرار دیتے ہوئے اور کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے مجرم کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی-
 

image

اس کے علاوہ عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے وہ لوگوں میں سائبر کرائمز کی آگہی کے حوالے سے مختلف پروگرام کا انعقاد بھی کرے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Magistrate Farooq Azam Sohail sentenced a man who harassed a girl on Facebook to 14 months in prison, along with a fine of Rs. 200,000. The ruling came after a complaint was filed by the victim under Prevention of Electronic Crime Act 2016, following which the Federal Investigation Agency (FIA) arrested a man named Azhar Safdar.