دنیا کے چند چونکا دینے والے مقامات

یوں تو ہم اکثر دنیا کے مختلف خوبصورت اور دلچسپ مقامات کے بارے میں سنتے رہتے ہیں لیکن پھر بھی ہماری اس خوبصورت سرزمین پر کئی ایسے دلچسپ٬ انوکھے اور چونکا دینے والے مقامات موجود ہیں جن سے بیشتر دنیا ناواقف ہے کیونکہ یہ مقامات اکثر سیاح اپنے سفر ناموں میں فراموش کردیتے ہیں- تاہم آج ہم آپ کو ایسے ہی چند مقامات کے بارے میں بتائیں گے جو اس سے قبل آپ کے علم میں نہیں ہوں گے-


El Peñón de Guatapé
یہ 650 فٹ بلند انوکھی چٹان کولمبیا کے علاقے Antioquia میں واقع ہے- سیاحوں کو اس چٹان کے بلند ترین مقام تک پہنچنے کے لیے 649 سیڑھیوں سے گزر کر جانا پڑتا ہے- اس مقام تک رسائی Medellin سے صرف بس کے ذریعے ہی ممکن ہے-

image


Cementerio de Trenes
ریلوے کا یہ قبرستان بولیویا کے علاقے Uyuni میں واقع ہے- 19ویں صدی میں برطانیوی انجنینئیرز نے Uyuni کو پیسفیک بندرگا سے منسلک کرنے کے لیے ریلوے لائن کی تعمیر شروع کی لیکن 1940 میں کان کنی کی صنعت کی تباہ کاری کی وجہ سے منصوبہ ادھورا رہ گیا- اور اسی وجہ سے یہ زنگ آلود ٹرین اسی مقام پر ناقابل استعمال حالت میں کھڑی ہے-

image


Catacombes de Paris
یہ فرانس کے شہر پیرس کا ایک خوفناک مقام ہے کیونکہ یہاں ہر طرف انسانی کھوپڑیوں اور ہڈیوں کے بنے مینار اور دیواریں دکھائی دیتی ہیں- یہاں 6 ملین سے زائد افراد کی ہڈیاں موجود ہیں- یہ ہڈیاں سرکاری حکام نے خود مجبوراُ یہاں منتقل کی ہیں کیونکہ قبرستانوں میں نئے مردوں کے لیے جگہ کم پڑ چکی تھی-

image


Hang Nga Guesthouse
یہ رنگارنگ اور دلچسپ گیسٹ ہاؤس ویتنام کے علاقے دلت میں واقع ہے- اس گیسٹ ہاؤس کو باہر سے دیکھنے میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی موم بتی پگھل رہی ہو- اس گیسٹ ہاؤس کی سیڑھیوں کے ڈیزائن سے لے کر کمروں کی دیواریں تک انتہائی منفرد اور عجیب ڈیزائن کی حامل ہیں-

image


Lake Kaind
یہ پرکشش جھیل قازقستان کے Tian Shan نامی پہاڑوں کے درمیان واقع ہے- یہ جھیل 1911 میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے وجود میں آئی اور آج یہ قدرتی ڈیم کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے- یہ جھیل 400 میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے-

image


The beach in a field
اسپین میں واقع اس ساحل سے بہت کم لوگ واقف ہیں- یہ ساحل دراصل ایک ریتیلے میدان میں 50 میٹر تک پھیلا ہوا ہے اور اس کے 100 میٹر کے اردگرد سمندر ہے- زیرِ نظر تصویر میں دکھائی دینے والی چٹانوں کے نیچے سے Cantabrian سمندر کا پانی اس مقام تک آتا ہے-

image

Carhenge
یہ دلچسپ مقام امریکہ کے علاقے Nebraska میں واقع ہے اور یہ ایک امریکی آرٹسٹ Jim Reinders کا تخلیق کردہ ہے- اس آرٹسٹ نے یہ فن پارہ اپنے والد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تخلیق کیا-

image

Lunchbox Museum
یہ لنچ باکس میوزیم امریکی ریاست جارجیا میں واقع ہے- یہ میوزیم ایک قدیم اشیاﺀ کی دکان کے ایک عقبی کمرے میں قائم کیا گیا ہے- لوگ روزانہ ان لنچ باکس کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں اور ان سے ٹکٹ کی مد میں 5 ڈالر وصول کیے جاتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Planet earth really is a most extraordinary place – as an amazing new book reveals. Lonely Planet’s Secret Marvels of the World, just out, is a compendium of the world’s weirdest and most wonderful sights, that really do have to be seen to be believed.