انٹارکٹک میں پہلی شادی اور منفی 9 درجہ حرارت میں تصاویر

دنیا میں برٹش انٹارکٹک کے علاقے میں سب سے پہلے شادی کرنے کا اعزاز جولیا بام اور ٹام سلوسٹر کو حاصل ہوگیا ہے-

اس شادی کی تقریب سرکاری سطح پر منعقد ہوئی جس میں برٹش انٹارکٹک سروے کے ریسرچ اسٹیشن کے 18 ملازمین نے شرکت کی-
 

image


جولیا بام اور ٹام سلوسٹر بھی اسی ریسرچ سینٹر میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں- شادی کی تقریب کا انعقاد بھی اس ریسرچ سینٹر میں ہی کیا گیا-

اس موقع پر جولیا نے پرانے خیمے سے تیار کردہ نارنجی رنگ کا لباس زیب تک کر رکھا تھا- دلچسپ بات یہ ہے اس شادی کی تقریب کی تصاویر برف پر کھڑے ہو کر انتہائی سرد موسم میں کھینچی گئیں-

قطب جنوبی کے مغرب میں ایڈیلیڈ آئیلینڈ پر ہونے والی اس شادی جس وقت یہ تصاویر کھینچی جارہی تھیں اس وقت یہاں کا درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا-
 

image

جولیا بام اور ٹام سلوسٹر گزشتہ 10 سالوں سے ایک ہی ادارے میں کام کررہے ہیں اور اب تک کئی پراجیکٹ ایک ساتھ مکمل کرچکے ہیں-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The first ever wedding has taken place in British Antarctic Territory this weekend, with the bride sewing an orange piece of tent on to her dress for the “something old”. Polar field guides Julie Baum and Tom Sylvester got married in sub-zero temperatures, with a two-day celebration including a champagne breakfast.