ملازمت پر پہنچنے کے لیے روزانہ ہوائی جہاز کا استعمال٬ عیاشی یا مجبوری

عام طور پر ملازمت پیشہ افراد اپنے ملازمت پر پہنچنے کے لیے موٹر سائیکل٬ رکشے٬ بس یا پھر سے زیادہ سے زیادہ گاڑی کا سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں- لیکن لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب ایسے بھی ہیں جو روزانہ اپنے آفس پہنچنے کے لیے ہوائی جہاز کا سفر کرتے ہیں-
 

image


جی ہاں Curt von Badinski ایک مکینیکل انجنئیر ہیں اور وہ سان فرانسسکو میں قائم ٹیکنالوجی کی ایک کمپنی نے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں- تاہم کرٹ روزانہ اپنی تک پہنچنے کے لیے لاس اینجلس سے سان فرانسسکو تک جہاز پر سفر کرتے ہیں- یہ ہوائی سفر 90 منٹ پر مشتمل ہوتا ہے-

کرٹ صبح 5 بجے اٹھ کر غسل کرنے کے بعد ناشتہ کر کے سیدھا ائیرپورٹ کی جانب سے روانہ ہوجاتے ہیں جو کہ ان کے گھر سے 15 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے- اور وہیں سے یہ ایک چھوٹے جہاز پر سوار ہوجاتے ہیں-

جس کے بعد فرانسسکو کے ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد ایک مرتبہ پھر وہاں موجود اپنی گاڑی میں سوار ہوکر اپنے آفس جا پہنچتے ہیں-

کرٹ کی کمپنی درحقیت پہلے لاس اینجلس میں ہی واقع تھی لیکن چند وجوہات کی بنا پر فرانسسکو منتقل ہوگئی- تاہم اس وقت کرٹ نہ تو اپنے خاندان کو سان فرانسسکو منتقل کرنا چاہتے تھے اور نہ ہی انہیں چھوڑ کر جانا چاہتے تھے- تو اس وقت انہوں نے یہ روزانہ ہوائی جہاز کے ذریعے آفس پہنچنے کا یہ منفرد اور انوکھا فیصلہ کیا-
 

image

کرٹ اس لامحدود ہوائی سفر کے لیے ہوائی کمپنی کو ماہانہ 2300 ڈالر ادا کرتے ہیں- ائیرپورٹس پر روزانہ کی آمد و رفت کی وجہ سے کرٹ کو اب ہر کوئی پہچانتا ہے اور یہی وجہ ہے ائیرپورٹ پر ان کی چیکنگ بھی نہیں کی جاتی اور وہ جہاز سے اترتے ہی فوراً اپنی کار میں سوار ہوجاتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

If you’re the kind of person who always complains about their daily work commute, this story will probably make you feel a bit better about your situation. A Los Angeles man who works in San Francisco has a daily six-hour commute, most of which is done by plane.