بہت زیادہ آم کھانا آپ کے لیے کتنا خطرناک؟

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور شاید ہی کوئی انسان ایسا ہو جسے یہ پھل پسند نہ ہو- لوگ اس پھل کا پورے سال بےصبری سے انتظار کرتے ہیں اور اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں- یقیناً اس پھل کے بےانتہا فوائد ہیں لیکن اس کا بہت زیادہ استعمال انسان کو فوائد کے بجائے نقصان بھی پہنچا دیتا ہے- اس لیے بہتر ہے آم کو اعتدال میں رہ کر کھایا جائے- یہ پھل زیادہ کھانے سے کیا نقصان ہوسکتا ہے٬ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:
 

image


خون میں شوگر کی سطح
پکے ہوئے آم میں شوگر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اس لیے اسے کثرت سے کھانا آپ کے خون میں شوگر کی سطح میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے- ذیابیطیس کے مریضوں کو تو آم کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ اکثر ان کے خطرناک بھی ثابت ہوجاتا ہے-

image


ڈائریا (دست یا اسہال)
ایک درمیانے سائز کے آم میں 3 گرام فائبر پایا جاتا ہے- جب آپ بہت زیادہ آم کھانے سے خود کو نہیں روک سکتے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ کے جسم میں اضافی فائبر داخل ہورہا ہے- اور یہ فائبر ڈائریا یعنی دست یا اسہال کی بیماری لاحق ہونے کا سبب بن سکتا ہے-

image


وزن میں اضافہ
یہ سچ ہے کہ آم میں قدرتی شوگر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور ایک آم 31 گرام شوگر پر مشتمل ہوتا ہے- اور یہی شوگر بہت زیادہ آم کھانے سے وزن میں اضافے کا سبب بن جاتی ہے- ایسے افراد جو وزن میں کمی کے لیے تدابیر کر رہے ہوں انہیں تو آم بہت زیادہ احتیاط سے کھانا چاہیے-

image


الرجی
بعض اوقات آم کے چھلکے الرجی کے ذمہ دار بن جاتے ہیں- اگرچہ یہ الرجی مہلک تو نہیں ہوتی لیکن کچھ کیسز میں دیکھا گیا ہے کہ یہ چھلکے جسم پر سوجن لانے کا سبب بنتے ہیں- جس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ ترقی پزیر ممالک میں آم کو مصنوعی طریقوں سے کیمیکل لگا کر پکایا جاتا ہے اور موسم سے پہلے ہی ان کی فروخت شروع ہوجاتی ہے- اور یہ مصنوعی طریقہ ہی کبھی کبھی الرجی کی وجہ بن جاتا ہے-

image


جلد کی سوزش
آم کو ایک ایسے کیمیکل کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے جسے urushiol کہا جاتا ہے- متعدد افراد آم کھانے کے بعد ڈاکٹر سے یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کی جلد جل رہی ہے یا انہیں جلن محسوس ہورہی ہے- درحقیت یہ انتہائی حساس ہوتے ہیں اور urushiol ان میں الرجی کا سبب بن جاتا ہے اور جلد کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

When one often succumbs to over eat mangoes, it is usual that there would be side effects of it too as we all know too much consumption of anything isn’t very good for our health. Mango is the King of Fruits, mangoes are eaten ripen as dessert in different forms whereas unripe mango is consumed in the form of chutneys, pickles or as sour and sweet combo of flavoring agent. Mangoes enriched with phytochemicals and nutrients tempts us to over eat mangoes that has some side effects too.