دنیا کا پہلا ہولوگرافک اسمارٹ فون

آئی فون ایٹ، گلیکسی نوٹ ایٹ یا ایس 8 کو بھول جائیں۔ اب آپ بہت جلد دنیا کا پہلا ہولوگرافک اسمارٹ فون بھی خرید سکیں گے۔ ہولی وڈ فلموں کے لیے ڈیجیٹل کیمرے بنانے والی کمپنی ریڈ نے ہائیڈروجن نامی ہولی گرافک فون تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ہائیڈروجن 'دنیا کا پہلا ہولوگرافک فون' ہے اور اس میں ہولوگرام دیکھنے کے لیے گلاسز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

5.7 انچ کا یہ فون اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ہوگا جو پری آرڈر پر بک کرایا جاسکتا ہے۔

اس کا بہتر ورژن ٹائیٹنیم 1595 ڈالرز جبکہ دوسرا نسبتاً ہلکا ورژن المونیم 1195 ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا اور یہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کے ہاتھ میں ہوگا۔
 

image


کمپنی کے مطابق اس فون میں پروفیشنل ہائیڈروجن ہولوگرافک ڈسپلے ہوگا جس کے ذریعے روایتی ٹو ڈی، تھری ڈی اور انٹرایکٹو گیمز میں سوئچ کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔

اس فون میں اسٹریو تھری ڈی مواد، ٹو ڈی/تھری ڈی ورچوئل رئیلٹی، اے آر (augmented reality) اور مکسڈ رئیلٹی مواد دیکھا جاسکے گا۔

اس فون میں اعلیٰ معیار کی آواز بھی ایک اہم فیچر قرار دیا جارہا ہے جس کے لیے ایک خصوصی الگورتھم موجود ہے جو کہ اسٹیریو ساﺅنڈ کو 5.1 سراﺅنڈ ساﺅنڈ میں بدل دے گا۔

تاہم ابھی کمپنی نے اس کے پراسیسر، اسٹوریج اور ریم سمیت دیگر فیچرز پر وشنی نہیں ڈالی تاہم یہ بتایا ہے کہ کیمرے میں موڈیولر اضافے کے ساتھ ہائی کوالٹی ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ ساتھ ہولوگرافک تصاویر لی جاسکیں گی۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

High-end camera maker RED has just announced a premium smartphone called Hydrogen One, and the headlining feature is something the company is referring to as a “holographic display.” A buzzword-filled press release for Hydrogen One says that the 5.7-inch display somehow uses nanotechnology to “seamlessly [switch] between traditional 2D content, holographic multi-view content, 3D content, and interactive games.”