لاہور: ائیرکنڈیشنڈ سے آراستہ الیکٹرک رکشے متعارف

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں شہریوں کی آسانی کے لیے ائیر کنڈیشنڈ کی سہولت سے آراستہ رکشے متعارف کروائے گئے ہیں- رکشوں کے موجودہ ماڈلز میں سفر کے دوران سواریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑتا تھا-
 

image


یہ نئے رکشے ایک مقامی کمپنی نے متعارف کروائے ہیں اور گزشتہ روز کمپنی کی جانب سے لاہور کی جیل روڈ ان رکشوں کی نمائش بھی کی گئی- اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان رکشوں کو پسند کیا-

ان رکشوں کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ الیکٹرک رکشے ہیں اور ایک بار چارج ہونے کے بعد 150 سے 200 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتے ہیں-
 

image

کمپنی نے اس نئے رکشے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی ہے جبکہ یہ آسان اقساط پر بھی فراہم کیے جارہے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

A new air-conditioned rickshaw model has been introduced much to the relief of Lahoris, who have to face extreme heat travelling in the existing models. Yesterday, the company had set up a stall on the Jail road for the people to see and, in no time, a huge crowd of spectators was checking all aspects of the new model.