ایسی قابلِ فخر موت جس کی ہر مسلمان آرزو کرے

موت برحق ہے اور اس بات سے کوئی ذی ہوش انکار نہیں کرسکتا ہے- تاہم ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جب دنیا سے رخصت ہو تو اس کے لبوں پر اپنے پروردگار کا نام ہو-
 

image


 اور ایسی ہی موت نصیب ہوئی کچھ عرصہ قبل انڈونیشیا کے امام کو جس کی ہر مسلمان کو آرزو ہوتی ہے-

جی ہاں انڈونیشیا کے معروف امام شیخ جعفر عبدالرحمان 27 رجب کو دوران تلاوت اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے-

شیخ جعفر عبدالرحمان ٹی وی چینل پر براہ راست تلاوتِ قرآن پاک کر رہے تھے اور سورہ ملک کی تلاوت کے دوران ہی ان کی آواز اچانک دھیمی پڑنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی روح پرواز کر گئی-
 

image

شیخ جعفر عبدالرحمان کی جس وقت موت واقع ہوئی اس لمحے ان کی زبان پر سورہ ملک کی وہی آیت تھی جن میں اﷲ تعالیٰ موت اور زندگی کے بارے میں بیان کیا ہے- ان تمام لمحات کو کیمروں نے ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیا-
 

   

YOU MAY ALSO LIKE:

Indonesian reciter Sheikh Ja’afar Abdulrahman died while reciting verses of the Qur’an during a live broadcast Tuesday during a national ceremony in the presence of the Indonesian Social Affairs Minister.