بغیر کچھ “ کھائے “ زندگی گزارنے والا جوڑا

اس میں کوئی شک نہیں کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے کم کھانا ہی فائدہ مند ہوتا ہے، مگر یہ ناممکن ہے کہ کوئی انسان کھائے بغیر نارمل زندگی گزار سکے۔ تاہم دنیا میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں، جنہیں بھوک نہ لگنے کی بیماری بھی ہوتی ہے۔
 

image


مگر امریکی میاں اور بیوی نے تو حد ہی کردی، جنہیں نہ تو کوئی بیماری ہے، اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی اور مسئلہ ہے، مگر پھر بھی ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں کھانے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا اور ایکواڈور کے درمیان رہنے والے میاں بیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 3 سال تک کچھ بھی نہیں کھایا، جب کہ وہ عام طور پر بھی ہفتے میں صرف 3 بار کبھی کسی پھل کا ٹکڑا تو کبھی تھوڑی سی سبزی کھاتے ہیں۔
 

image


34 سالہ کمیلا کاستیلو نے اپنے میاں 36 سالہ اکاہی ریکارڈو سے بازی لے جاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پہلی بار حاملہ ہونے کے دوران صرف 5 بار ہی غذا کھائی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ حاملہ ہونے کی وجہ سے بار بار ڈاکٹرز کے پاس چیک اپ کے لیے جاتی رہیں، تاکہ وہ بچے کی صحت معلوم کرسکیں، ڈاکٹرز نے انہیں ہمیشہ یہی کہا کہ بچے کی پرورش نارمل انداز میں بڑھ رہی ہے۔

پرانک وومین نامی اپنی ویب سائٹ اور انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رکھے ہیں، جن میں وہ یوگا کی طرح مختلف ایکسرسائیز کرتی نظر آ رہی ہیں۔
 

image


خاتون اپنی ویب سائیٹ کے ذریعے پرانے طریقوں کے مطابق زندگی گزارنے کے طریقے سکھانے کے لیے آن لائن کورسز بھی کرتی ہیں، جب کہ وہ خود بھی پرانے اور قدرتی طریقوں کے مطابق زندگی گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

جوڑے کا خیال ہے کہ انسان کو زندہ رہنے اور طاقت کے لیے کھانے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ طاقت اور قوت پہلے سے اس کائنات میں موجود ہے، انسان سانس کے ذریعے اس قوت کو حاصل کرسکتا ہے۔

اس جوڑے کے 2 بچے بھی ہیں، جن میں ان کا 5 سال کا بیٹا اور 2 سال کی بیٹی بھی شامل ہے، مگر میاں بیوی اپنے بچوں کو بھوک اپنانے پر مجبور نہیں کرتے۔
 

image

جوڑے کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2008 کے بعد آج تک بھوک محسوس نہیں کی۔

خیال رہے کہ کمیلا کاستیلو اوراکاہی ریکارڈو ایک دوسرے سے 2005 میں ملے تھے، اور انہوں نے 3 سال بعد ’بریدرین ازم‘ کو دریافت کیا تھا۔

بریدرین ازم دراصل اس صورتحال کو کہتے ہیں، جس میں انسان بھوکا رہنا پسند کرتا ہے، یا اسے کھانے کی ضرورت کم محسوس ہوتی ہے، ایسے لوگوں کو ’کوسمک نیوٹریشن‘ میں مبتلا افراد کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
 

image

اس حالت میں مبتلا افراد کا خیال ہوتا ہے کہ غذا اور قوت قدرت اور کائنات میں موجود ہے، جسے سانس لے کر بھی حاصل کرکے صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

A “Breatharian” mom and dad of two have barely eaten for nine years as they live off “the universe’s energy.” Husband and wife Akahi Ricardo and Camila Castello believe that food and water aren’t necessary and humans can be sustained solely by the energy of the universe.