4 چیزوں پر عمل کر کے پاکستان انگلینڈ کو شکست دے سکتا ہے

اپنی زبردست کارکردگی سے دنیائے کرکٹ کو حیران کرنے والی پاکستانی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کی لنکا ڈھا کے چمپئین ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے- سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹکر انگلینڈ سے ہوگی- میچ کچھ دیر میں شروع ہونے والا ہے- سب پاکستانیوں کے دماغ میں یہ سوال آرہا ہے کہ کیا پاکستان انگلینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوسکے گا؟ یہ معرکہ مشکل ہے مگر ناممکن نہیں- پاکستان اگر ان چند باتوں پر عمل کرے تو یقیناً انگلینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوسکتا ہے- آئیے ہم بتاتے ہیں کیسے؟


فخر زمان کو کریز پر لمبے عرصے تک رہنا ہوگا
نئے ابھرتے ہوئے ستارے فخر زمان کو لمبی اوپننگ پارٹنر شپ فراہم کرنی ہوگی- ان کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے اس بات کی امید کی جاسکتی ہے کہ وہ اچھا اسکور کر کے پاکستان کی بیٹنگ کو مستحکم کرسکتے ہیں- اگر فخر 50 یا اس سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تو یہ پاکستان کے لیے فائدہ مند ہوگا-

image


عمدہ فیلڈنگ اور کیچز نہ پکڑنے کی روایت کو بدلنا ہوگا
بھارت کے خلاف میچ میں کئی کیچز چھوڑے گئے اس لیے پاکستان ٹیم ہار گئی- اگر پاکستان کو سیمی فائنل جیتنا ہے تو اپنی فیلڈنگ بہتر کرنا ہوگی اور تمام کیچز پکڑنا ہوں گے- جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ میں پاکستان کی کامیابی میں پاکستان کا بڑا عمل دخل تھا- آج جیت کے لیے پاکستان کو وہی تاریخ دہرانی ہوگی-

image


حفیظ٬ بابر اعظم اور شعیب ملک کو مڈل آرڈر پر اچھی بیٹنگ کرنی ہوگی
گزشتہ کئی میچز میں پاکستان کے کئی سینیر کھلاڑی جن میں شعیب ملک٬ بابر اعظم٬ اور محمد حفیظ شامل ہیں اپنی صلاحیتوں کا درست استعمال کرتے نظر نہیں آئے- یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ متاثر ہوئی ہے- لہٰذا آج جیت کے لیے پاکستان کے ان تمام سینیر کھلاڑیوں کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا-

image


سرفراز احمد اور شعیب ملک کی بیٹنگ محمد حفیظ سے پہلے
جیسا کہ ہم ذکر کر چکے ہیں کہ محمد حفیظ بیٹنگ کے شعبے میں بری طرح ناکام نظر آئے ہیں اور غیر ذمہ دارانہ اسٹروک کھیل کے اپنی وکٹ گنوا دیتے ہیں- لہٰذا شعیب ملک اور سرفراز کو حفیظ سے پہلے آ کے ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کر کے تیزی سے رنز اسکور کرنے چاہیے- ورنہ پاکستان وقت سے پہلے حفیظ کی وکٹ گنوا کر دباؤ میں آسکتا ہے-

image


یہ وہ چند اہم باتیں ہیں جن پر عمل کر کے پاکستانی ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکتی ہے-

پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو!

YOU MAY ALSO LIKE:

Unpredictable Pakistan take on the mighty England on Wednesday in a high-octane clash as the two sides lock horns for a berth in the final of the coveted ICC Champions Trophy 2017. Here are five things we think team Pakistan needs to to in order to march onto the final against either India or Bangladesh:-