دنیا کی مہنگی ترین مسلح افواج

فوج چاہے کسی بھی ملک کی ہو اس کی اولین ذمہ داری اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا اور اپنے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوتی ہے- اسی اعتبار سے دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے اپنی افواج قائم کر رکھی ہیں جو کہ کئی منفرد صلاحیتوں کی مالک ہونے کے علاوہ جدید جنگی ہتھیاروں سے بھی لیس ہیں-تاہم ان خصوصیات کے حصول کے لیے ہر ملک ایک بھاری دفاعی بجٹ مختص کرتا ہے جو کہ مکمل طور پر افواج اور اس سے متعلقہ امور پر خرج کیا جاتا ہے- ہم یہاں دنیا کے ایسے 10 سرفہرست ممالک کا ذکر کرنے جارہے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے سب سے زیادہ دفاعی بجٹ مقرر کر رکھا ہے- اس اعتبار سے ہم انہیں دنیا کی سب سے مہنگی ترین افواج بھی قرار دے سکتے ہیں-


جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کا سالانہ دفاعی بجٹ 33.4 بلین ڈالر ہے- گزشتہ چند سالوں سے جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی جانب سے خطرات کا سامنا ہے- یہی وجہ ہے کہ جنوبی کوریا نے دفاعی بجٹ کی مد میں سال 2016 سے 2020 تک کے لیے 214.7 بلین ڈالر کی بھاری رقم مختص کر رکھی ہے- سالانہ دفاعی بجٹ کے علاوہ اضافی دفاعی بجٹ کو ملک کے میزائل ڈیفنس سسٹم کی مضبوطی اور بہتری کے لیے استعمال کیا جائے گا-

image


جرمنی
حال ہی میں جرمنی کی حکومت نے ملکی معیشت میں استحکام کے اپنے سالانہ دفاعی بجٹ میں اضافے کا اعلان کیا ہے- اس وقت جرمنی کا سالانہ دفاعی بجٹ 35.7 بلین ڈالر ہے- جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے بڑھتے ہوئے بیرونی خطرات کے حوالے سے جرمن فوج کی ضروریات پر روشنی ڈالی ہے- اس کے علاوہ جرمن فوج میں توسیع کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے تحت 14,300 افراد کو فوج میں بھرتی کیا جائے گا-

image


جاپان
چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے سمندری تنازعات اور شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے بعد جاپانی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں ہی اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کردیا- اس وقت جاپان کا سالانہ دفاعی بجٹ 41.6 بلین ڈالر ہے- جاپانی فوج اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کی مضبوطی اور جنوبی جزائر پر فوج کی موجودگی کو یقینی بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے-

image


فرانس
فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں اپنے سال 2017 کے دفاعی بجٹ میں اضافے کا اعلان کیا ہے- اس وقت فرانس کا دفاعی بجٹ 44.3 بلین ڈالر ہے- یہ اضافہ ریاست میں پیدا ہونے والی کسی ہنگامی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے- اس بجٹ سے ملٹری ہارڈوئیر جن میں میزائل اور آبدوزیں بھی شامل ہیں خریدی جائیں گے-

image


روس
1998 سے لے کر 2015 تک روس کے دفاعی بجٹ میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ اس ملک کے دیگر ممالک سے چلنے والے تنازعات ہیں- ان ممالک میں چیچنیا٬ جنوبی اوسیتیا اور حالیہ یوکرائن شامل ہے- اس وقت روس کا سالانہ دفاعی بجٹ 48.4 بلین ڈالر ہے-

image


سعودی عرب
سعودی عرب اپنی جی ڈی پی کے اعتبار سے اپنی فوج کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ دفاعی بجٹ مختص کرنے والا ملک ہے- سعودی عرب کا اس وقت سالانہ دفاعی بجٹ 48.6 بلین ڈالر ہے- سعودی عرب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہتھیار درآمد کرنے والا ملک بھی ہے-سعودی عرب زیادہ تر ہتھیار امریکہ٬ فرانس اور برطانیہ سے خریدتا ہے-

image

بھارت
بھارت پہلی بار دنیا کے سب سے زیادہ دفاعی بجٹ رکھنے والے 5 سرفہرست ممالک میں شامل ہوا ہے- یہ دنیا کا سب سے بڑا ہتھیار درآمد کرنے والا ملک بھی ہے- اس وقت بھارت کا سالانہ دفاعی بجٹ 50.6 بلین ڈالر ہے- بھارت اپنی فوج پر ایک بھاری رقم خرچ کر رہا ہے- اس بجٹ کا ایک بڑا حصہ فوج کو جدید بنانے پر خرچ کیا جائے گا-

image

برطانیہ
برطانیہ نیٹو کے ممبران میں دوسرا بڑا دفاعی بجٹ رکھنے والا ملک ہے- برطانیہ کا سالانہ دفاعی بجٹ 53.8 بلین ڈالر ہے- برطانوی حکومت اپنے بحری فوج میں مزید 700 فوجیوں کی بھرتی کا منصوبہ بھی بنا رہی ہے- یہ بجٹ جنگی بحری جہازوں اور آبدوزوں پر بھی خرچ کیا جائے گا-

image

چین
چین نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران اپنی فوج پر بھاری رقم خرچ کی ہے- اس وقت بھی چین کا سالانہ دفاعی بجٹ 191.7 بلین ڈالر ہے- جنوبی بحرِ چین میں چین کے چند جزائر پر حاکیمت کے دعوے نے ایشیا پیسیفک کے علاقے میں کشیدگی قائم کر رکھی ہے اور چین نے اسی وجہ سے ہی اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ بھی کر رکھا ہے-

image

امریکہ
امریکہ دنیا کا ایسا ملک ہے جو سب سے زیادہ دفاعی بجٹ مختص کرتا ہے اور یہ اس دفاعی بجٹ کا دور دور تک کوئی مقابلہ نہیں- اس وقت بھی امریکہ کا سالانہ دفاعی بجٹ 622 بلین ڈالر ہے- امریکہ اپنی جی ڈی پی کا 3 فیصد سے زائد حصہ دفاعی بجٹ کی مد میں خرچ کر رہا ہے- تقریباً 60 فیصد دفاعی بجٹ جنگی طیاروں٬ مشن سپورٹ٬ جاسوسی کے پروگراموں اور نیشنل سیکورٹی کی بہتری کے حوالے سے خرچ کیا جاتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

As tensions rise in a number of global hotspots, the military budgets of many world powers have been on the increase, too. In fact, a new analysis of arms spending from Jane’s Defence Budgets report found that outlays on weapons and equipment rose in 2016 to a global total of $1,570,000,000,000. We reveal the countries that spend the most on their militaries, and give you the heads-up on the nations that have been upping their expenditure to fight existing and emerging threats.