برطانیہ٬ ایسے دلچسپ حقائق جن سے آپ ناواقف ہیں

برطانیہ دنیا کے سب سے امیر ترین٬ بااثر اور طاقتور ممالک میں سے ایک ہے- یہ زمین کا ایک ایسا حیرت انگیز ٹکڑا ہے جو کہ انتہائی متاثر کن تاریخ کا مالک ہے- تاہم بات یہیں ختم نہیں ہوتی کیونکہ برطانیہ کئی ایسے دلچسپ حقائق کا بھی مالک ہے جس سے عام دنیا ناواقف ہے- ایسے ہی چند حقائق آج ہم آپ اپنے اسے آرٹیکل میں بتائیں گے-
 

image
برطانوی باشندے روزانہ 165 ملین کپ چائے پیتے ہیں٬ یہ اعداد و شمار امریکیوں کے مقابلے میں 20 گنا زائد ہے-
 
image
ایک وقت میں برطانوی سلطنت دنیا کی سب سے بڑی سلطنت تھی جس کی حکمرانی دنیا کی ایک چوتھائی آبادی پر قائم تھی-
 
image
ہر چار بالغ برطانوی باشندوں میں سے ایک برطانوی شخص لازمی موٹاپے کا شکار ہوتا ہے- اور پورے یورپ میں سب سے زیادہ برطانوی باشندے ہی موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں-
 
image
برطانیہ دنیا کے کئی کھیلوں کا مالک بھی ہے جیسے کہ پولو٬ رگبی اور soccer- تاہم برطانوی قوم کی اب ان کھیلوں پر گرفت کمزور پڑتی جارہی ہے-
 
image
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ برطانیہ میں ایک عجیب و غریب قانون بھی رائج ہے- جی ہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں انتقال کرجانا غیرقانونی ہے-
 
image
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم دنیا کے 116 ممالک کا دورہ کر چکی ہیں وہ بھی بغیر کسی پاسپورٹ کے- وجہ سادہ سی ہے کہ انہیں کسی شناخت کی ضرورت نہیں-
 
image
برطانیہ میں ایسی سروسز بھی موجود ہیں جن کے تحت مرنے والے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے کرائے کے جعلی دوست بھی فراہم کیے جاتے ہیں-
 
image
York کا شمار نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا کے خوفناک ترین شہروں میں ہوتا ہے- یہاں قتل کے ایسے 500 سے زائد کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں جن کے قاتلوں کا کچھ معلوم نہیں-
 
image
برطانیہ دنیا کی سب سے مختصر دورانیے کی فلائٹ کا گھر بھی ہے- یہ سفر صرف دو منٹ کا ہوتا ہے جو کہ دو چھوٹے جزیروں Westray اور Papa Westray کے درمیان ہوتا ہے-
 
image
برطانیہ میں واقع Windsor Castle دنیا کی سب سے قدیم ترین شاہی رہائش گاہ ہے جسے آج تک شاہی خاندان استعمال بھی کر رہا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

One of the world’s most influential, powerful, and richest countries, the United Kingdom is an amazing piece of land with a very impressive history and we are almost sure you already know many interesting things about it. However, we bet there are still many United Kingdom fun facts you haven’t heard yet.