سو سے زائد بیماریوں کا علاج، پاکستانی کو چھ برس قید

اپنی ادویات کے ذریعے ایک سو سے زائد بیماریوں کا علاج کرنے والے پاکستانی کو امریکا میں چھ برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ دوہری شہریت رکھنے والے مصطفیٰ حسن عارف تقریباً تیرہ ملین ڈالر کی ادویات فروخت کر چکے ہیں۔
 

image

ڈوئچلے ویلے کے مطابق سینتیس سالہ مصطفیٰ حسن عارف کے پاس پاکستان اور برطانیہ کی دوہری شہریت ہے۔ انہیں امریکی وفاقی جیل کی طرف سے چھ سال قید کی سزا جھوٹے دعوے کرنے اور لوگوں کو دھوکا دینے کے جرم میں سنائی گئی ہے۔

عارف اپنی ادویات 15 ہزار سے زائد ویب سائٹس کے ذریعے فروخت کر چکے ہیں اور اس طرح 12.8 ملین ڈالر سے زائد رقم کما چکے ہیں۔ اس طرح دنیا بھر میں وہ ایک لاکھ سے زائد افراد کو دھوکا دے چکے ہیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ویب سائٹس پر یہ دعویٰ کیا جاتا تھا کہ ان کی تیار کردہ ادویات سینکڑوں بیماریوں کا علاج کر سکتی ہیں حالانکہ جن بیماریوں کے نام درج ہیں، ان میں سے چند ایک ناقابل علاج ہیں۔

عدالت کے مطابق ویب سائٹس پر کامیاب علاج کی جھوٹی شرح، طبی تحقیق کے بوگس نتائج اور من گھڑت تعریف کی جاتی ہے۔ منگل کو سنائی گئی سزا کے بعد قائم مقام امریکی اٹارنی جان جے فارلی نے عارف کے طرزِ عمل کی مذمت کی اور یہ الزام لگایا کہ وہ ہمیشہ ایسے کمزور اور بے بس افراد کو اپنا نشانہ بناتے تھے، جو ایسی بیماریوں کے علاج کی تلاش میں تھے، جن کا کوئی معروف علاج موجود ہی نہیں۔
 

image


عارف کو سن 2014ء میں اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ ایک کاروباری دورے پر نیویارک پہنچے تھے۔ انہیں اس وقت نیویارک کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا اور بعدازاں نیو ہیمپشائر منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زیر حراست ہی رہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق عارف لاہور میں رہتے ہوئے اپنی ادویات کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے یہ معلومات بھی فراہم کر رکھی تھیں کہ ان کی ادویات جرمنی، ناروے، اٹلی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کے ادارے بھی فروخت کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ تھی کہ ان ادویات پر لیبل بھی لاہور میں لگائے جاتے تھے اور لاہور ہی سے بیرون ملک بھیجی جاتی تھیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

A dual citizen from Pakistan and the United Kingdom has been sentenced to six years in federal prison for selling drugs that he falsely claimed would cure illnesses including Alzheimer's disease and emphysema.